سابق صوبائی وزیر عبدالوحید ارائیں کی نا اہلی کیخلاف اپیل کی سماعت عدالت عظمیٰ کے پانچ رکنی بینچ میں 17مئی کو ہو گی

سابق صوبائی وزیر عبدالوحید ارائیں کی نا اہلی کیخلاف اپیل کی سماعت عدالت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان( سٹاف رپورٹر)سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالوحید ارائیں کی طرف سے اپنی نااہلی کیخلاف سپریم کورٹ کے 5رکنی بنچ میں اپیل کی سماعت 17مئی کو ہو گی‘چوہدری عبدالوحید (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
ارائیں کو جعلی شناختی کارڈ رکھنے کے الزام میں الیکشن ٹریبونل نے نااہل قرار دے دیا تھا‘ سپریم کورٹ کے3رکنی بنچ نے چوہدری عبدالوحید ارائیں کی نااہلی کا فیصلہ برقرار رکھا اور انہیں ایم پی اے اور دور وزارت کی دی گئی مراعات بھی واپس کرنے کا حکم دیا تھا‘ اس فیصلے کیخلاف چوہدری عبدالوحید ارائیں نے سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی اپیل دائر کی‘ سپریم کورٹ کا 5رکنی بنچ سماعت کر رہا ہے‘آئندہ سماعت 17مئی کو ہوگی۔