نشتر سے ادویات چوری کے مقدمہ میں ملوث 3ملزموں کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
ملتان (نمائندہ خصوصی) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے نشترسے چوری ہونے والی ادویات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث 3 ملزموں (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈمنظورکرنے کا حکم دیاہے۔ فاضل عدالت میں تھانہ ایف آئی اے کے مطابق محکمہ صحت نے چھاپہ مارکرزکریاگڈز ٹرانسپورٹ کمپنی ملتان کے غلہ منڈی اڈہ سے پوسٹل کالونی شمس آباد کے رہائیشی ملزم وقاراحمدخان کیقبضہ سے پنجاب حکومت کا سٹاک اورغیرقانونی وممنوعہ ادویات پکڑلیں اور مذکورہ ملزم نے تفتیش میں بتایاکہ وہ یہ کام اپنے دیگر ساتھیوں شمس آبادکالونی کے محمدطاہراور نشترملازمین کالونی کے رہائشی محمدعاکف رشیدسے مل کرسرکاری اورممنوعہ ا دویات کو غیرقانونی طریقے سے خریدکرکے پشاوراوردیگر علاقوں میں فروخت کرتے ہیں جبکہ اس کام میں دیگر سرکاری ہسپتالوں کے ملازمین بھی ان کے ساتھ شامل ہیں جس پر مذکورہ تینوں ملازمین سے مزید تفتیش ہونی باقی ہے ا س لئے ملزموں کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈمنظورکیا جائے۔