سانحہ احمد پور شرقیہ، متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں

سانحہ احمد پور شرقیہ، متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، وہاڑی، کوٹ ادو، قصبہ گورمانی، بہاولپور، احمد پور شرقیہ ، لیاقت پور(سپیشل رپورٹر،نمائندگان) احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر الٹنے سے ہونے والے حادثہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے مختلف جماعتوں کے رہنماؤں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عید سادگی سے منائی جائے۔ملتان سے سپیشل رپورٹر کے مطابق پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر احمد محمود جنرل سیکرٹری نتاشہ دولتانہ ، سینیئر نائب صدر(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )
رضوان عالم، سیکرٹری اطلاعات شوکت محمود بسرا، سیکرٹری تعلقات عامہ، نفیس احمد انصاری عبدالقادر شاہین، ڈویژنل صدر نوشیروان لنگڑیال، جنرل سیکرٹری راؤ جاوید صدیق، ضلعی صدر میاں کا مران عبداللہ مڑل، جنرل سیکرٹری راؤ ساجد علی ، سٹی صدر ملک نسیم لابر جنرل سیکرٹری اے ڈی خان بلوچ ضلعی سیکرٹری اطلاعات، چوہدری محمد یٰسین سٹی سیکرٹری اطلاعات ریاض رضا نے اپنے مشترکہ بیان میں احمد پور شرقیہ آئل ٹینکر حادثے میں جل کر ہلاک ہونے والوں کے لوحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک قومی سانحہ ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ پیپلز پارٹی اس دکھ کی گھڑی میں غم زداہ بھائیوں کے ساتھ ہے۔ تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی جاوید اختر انصاری نے کہا ہے کہ سانحہ احمد پور شرقیہ افسوسناک ہے لیکن میٹرو پر تو حکمرانوں نے اربوں روپے خرچ کردیئے لیکن بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال میں برن یونٹ نہیں بنیا گیا اگر برن یونٹ بن جاتا تو اتنی زیادہ اموات نہ ہوتیں۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ، نمائندہ خصوصی کے مطابق احمدپور شرقیہ کے علاقے میں آئل ٹینکر الٹنے سے بکھیرے پٹرول کو اکٹھا کرنے والے آگ کی لپیٹ میں آگئے جس میں 150سے زاہد افراد خاں بحق ہو گئے جبکہ ایک سوسے زائد افراد جھلس گئے، سانحہ بہاولپور پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کی صحت یا بی کے دُعا گو ہیں ان خیالات کااظہار مختلف سیاسی وسماجی ، کا روباری مذہبی رہنماؤں ایم این اے طاہراقبال چودھری ، ایم پی اے میا ں ثاقب خورشید ، چیئر مین میونسپل کمیٹی شیخ محمد حسین ، وائس چیئرمین سردار غلام مرتضیٰ ڈوگر، ایکٹنگ چیئرمین جا م طاہر حسین سٹھار ، اقلیتی کونسلر عما نوائیل ساون ،سماجی رہنما عظمیٰ سلیم، آل پنجاب کونسلرز ویلفیئر ایسویس ایشن کے صدر حاجی رفیق رانا ، نا ئب صدر محمد شبیر جوئیہ ، صدر تاجران ارشاد حسین بھٹی ، جنرل سیکرٹری راؤ خلیل احمد، صدرانجمن آڑھتیان غلہ منڈی چودھری محمد مشتاق گجر ، جنرل سیکرٹری رانا محمد اسلم ، زونل خطیب قاضی وہاج قادری ، ضلعی امیر جماعت اہلسنت قاری یعقوب فریدی ، نا ئب امیر پیر سید ابرار حسین شاہ سمیت دیگر نے کیا انہوں نے کہا کہ عید الفطر پر المناک حادثہ ہے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے احمد پور شرقیہ آئل ٹینکر سانحہ میں زندہ جل جانے والی قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ احمد پور شرقیہ سانحہ ملکی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے، اس سانحے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے جس پر پوری قوم افسردہ ہے۔احمد پور شرقیہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی کالونیز نے کہا ہے کہ ہم احمد پور شرقیہ میں ہونے والے ٹینکر حادثہ کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کے لئے دعاگو ہیں کہ اللہ ان کو شفا دے۔ انھوں نے کہا یہ حادثہ ملکی تاریخ کا بہت بڑا حادثہ ہے۔ بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق بہاولپور نیشنل عوامی پارٹی کے سربراہ نواب صلاح الدین عباسی نے لندن سے ایک بیان میں احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر میں آگ لگنے کے حادثہ پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے انہوں نے ایک بیان میں بہاولپور کے لوگوں سے اپیل کی ہے وہ اس سانحہ کے پیش نظر عید سادگی سے منائیں ۔انہوں نے بہاولپور عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر میاں ایاز الیاس اور مرکزی جنرل سیکرٹری محمد شہباز ہاشمی اور دیگر عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سانحہ کے متاثرین کے پاس جائیں اور ان سے ہر ممکن تعاون کریں ۔ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے سانحہ احمدپورشرقیہ پرانتہائی دکھ اورافسوس کااظہارکیاہے انہوں نے سانحہ میں بڑی تعداد میں ہلاکتوں پرگہرے دکھ کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ اس سانحہ نے بہاولپورکی فضاکوسوگوار کردیاہے انہوں نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ متاثرین کیساتھ ہیں۔ احمدپورشرقیہ سے سپیشل رپورٹر کے مطابق سابق وفاقی وزیر اطلاعات محمد علی درانی نے احمدپورشرقیہ میں ہونے والے سانحہ پر جائے وقوعہ پر پہنچ کرمیڈ یا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ یہ بہا ول پور کی تاریخ کا افسوس ناک واقعہ ہے۔ لہذا اس وقو عہ پر جس قدر زیادہ افسوس کیا جا ئے کم ہے ۔ محمد علی درانی نے کہا کہ لواحقین کو ان کے پیاروں کی معلومات کے لئے فوری طور پر جائے وقوعہ کی جگہ انفارمیشن ڈیسک قائم کیا جائے ۔ ایک سوال کے جواب میں محمد علی درانی نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب کا ہیلی کاپٹر فضائی دورہ کر کے چلے جانے سے یہاں کی عوام کی تذلیل اور شہدا ء کے خون کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے۔ بہا ول پور عوامی نیشنل پارٹی کے سر براہ سابق ایم این اے نو اب آف بہا و ل پور صلاح الدین عباسی نے لند ن سے ٹیلی فون پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئل ٹینکر سانحہ بہت افسو س ناک ہے ۔ اس سانحہ کی وجہ سے علاقہ کی فضاء سوگوار ہوگئی ہے۔ میں اور میر اخاندان شہدا ء کے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اور متاثرین کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں۔ لیاقت پور سے تحصیل رپورٹر کے مطابق چیئرمین اسٹیڈنگ کمیٹی ہوم افیئرپنجاب مخدوم سیدمسعودعالم ،چیئرمین بلدیہ راشدرفیق چوہدری،(ن)لیگی رہنماء ڈاکٹرمنورندیم کھتران،چوہدری محمدرمضان ایم ڈی،میونسپل کونسلرطارق محمودشاد،ماجدعلی ریاض،راشدخان،عبدالرشیدشاکر،خالدخان،سجادخان نے سانحہ احمدپورشرقیہ میں بہت بڑے جانی نقصان پراظہارافسوس کرتے ہوئے پاکستانی عوام سے اپیل کی کہ وہ عیدالفطرانتہائی سادگی کیساتھ منائیں۔