دینی مدارس قوم کا اثاثہ ‘ سازشیں کامیاب نہیں ہونے دینگے ‘ حنیف جالندھری

دینی مدارس قوم کا اثاثہ ‘ سازشیں کامیاب نہیں ہونے دینگے ‘ حنیف جالندھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)دینی مدارس پاکستانی قوم کا مشترکہ اثاثہ ہے اور قوم ہمیشہ کی طرح ان اداروں کی خدمت کو اپنا دینی فریضہ سمجھ کر سرانجام دے گی ،دینی مدارس کے خلاف کسی قسم کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،دینی مدارس اور پاکستان (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
کااستحکام لازم وملزوم ہے ،استحکام مدار س واستحکام پاکستان کانفرنس پاکستان اور مذہبی طبقات کے بہتر مستقبل کے لیے سنگ میل ثابت ہو گی ،قو م کانفرنس کی کامیابی کے لیے بھرپور کردار ادا کرے ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین مولانا محمد حنیف جالندھری نے شیرانوالہ لاہور ،مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر نے کراچی ،مولانا انوار الحق نے اکوڑہ خٹک ،مولانا قاضی عبدالرشید نے راولپنڈی ، مولانا حافظ فضل الرحیم نے لاہور،مولانا امداد اللہ نے کراچی ،مولانا حسین احمدنے پشاور،مولانا اصلاح الدین حقانی نے لکی مروت،مولانا زبیر احمد نے شجاع آباد ،مولانا عبدالقدوس محمدی نے اسلام آباد، مولانا مفتی صلاح الدین اور قاضی مطیع اللہ نے کوئٹہ میں جبکہ ملک بھر کے ہزاروں ائمہ وخطباء نے مختلف شہروں میں جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے قوم سے عہد لیا کہ وہ دینی مدارس کے خلاف کسی قسم کی ساز ش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی مدارس بارے بے بنیاد پروپیگنڈے پر کان دھریں گے ۔نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے ائمہ وخطباء نے کہا کہ 3اپریل کو لاہور میں منعقد ہونے والی عالمی استحکام مدارس واستحکام پاکستان کانفرنس پاکستان اور پاکستان میں دینی طبقات کے بہتر مستقبل کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہو گی انہوں نے حاضرین سے کہا کہ وہ خود بھی اس کانفرنس میں شرکت کا اہتمام کریں اور ا س کانفرنس کی کامیابی کے لیے بھرپور کردا رادا کریں ۔