قندیل بلوچ سے ملاقات کے وقت موجود تیسرا شخص کون؟ مفتی عبدالقوی کے انکشاف پر اندرون سندھ کے ’’شاہ صاحب‘‘ کی کھوج شروع
ملتان(وقائع نگار) مفتی عبدالقوی کا دوران تفتیش سنسنی خیز انکشاف (بقیہ نمبر52صفحہ7پر )
ہوا ہے۔ مفتی عبدالقوی نے قندیل بلوچ سے ملاقات کے وقت تیسرے شخص بارے بتا دیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق تیسرا شخص کا نام " شاہ صاحب" ہے ، جسکا مفتی عبدالقوی کو مکمل نام یاد نہیں ہے اور" شاہ صاحب" اندرون سندھ کے رہائشی ہیں.. مفتی عبدالقوی اور قندیل بلوچ کی ملاقات کے وقت کمرے مین موجود تھے. شاہ صاحب 30 منٹ سے زائد وقت اس ملاقات کا حصہ رہے. ملتان پولیس نے اندرون سندھ کے رہائشی شاہ صاحب کی کھوج شروع کر دی۔ جبکہ ملتان پولیس کی ایک تفتیشی ٹیم کو کراچی بھیجے جانے پر بھی غور شروع ہے۔ جس کو گرفتاری کے بعد شامل تفتیش کیا جائے گا۔