ہمارے ساتھ امریکہ رویہ متعصبانہ ہے: میاں مقصود

ہمارے ساتھ امریکہ رویہ متعصبانہ ہے: میاں مقصود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(جنرل رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے پیوریسرچ سنٹر کی رپورٹ (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

جس میں انکشاف کیا گیاہے کہ ’’امریکہ میں گزشتہ برس50فیصدمسلمانوں کوامتیازی سلوک کاسامناکرنا پڑا‘‘پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ انسانی حقوق کے بھاشن دینے والے امریکہ کامسلمانوں کے ساتھ متعصبانہ رویہ قابل مذمت ہے۔مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک اقلیتوں کے حقوق سلب کرنے کے مترادف ہے۔امریکہ اور اس کے حواریوں کا دوہرامعیار کھل کر سامنے آچکا ہے۔امریکہ اور دیگراسلام اور مسلمان دشمن قوتیں روزبروزمسلمانوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور دنیا بھرمیں اسلام کے تیزی سے پھیلنے سے خائف ہیں،اس لیے وہ مختلف حیلوں اوربہانوں سے مسلمانوں کے خلاف سازشیں کرکے بدنام کرنے کاکوئی موقع خالی ہاتھ نہیں جانے دیتے۔انہو ں نے کہاکہ جنرل پرویزمشرف نے صرف ایک کال پر ڈھیر ہوکر ملکی عزت،وقار اور سلامتی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔امریکہ کی نام نہاد جنگ میں پاکستان کے50ہزار سے زائد لوگ شہید ہوئے اور 100ارب ڈالر سے زائد کامعاشی دھچکا لگا۔مگر بدقسمتی یہ ہے کہ اتنی ساری قربانیوں کے باوجود پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کیاجاتاہے۔گزشتہ دنوں امریکہ نے پاکستان کی فوجی امداد کو حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی سے مشروط کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ اپنے مفادات کے حصول میں کسی بھی حد تک جاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ امریکہ اسرائیل اور بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف برسرپیکار ہے۔