ڈاکٹر عفت پاشا شہباز شریف جنرل ہسپتال کے مستقل ایم ایس،ڈاکٹر خلیل احمد زاہد چیف کمشنر آر ٹی او ساہیوال،محمد عرفان سینئر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ ملتان صدر، عاصم احمد چیف کمشنر آر ٹی او ملتان،غضنفر حسین چیف کمشنر آر ٹی او گجرانوالہ اور رجب الدین چیف کمشنر آر ٹی او بہاول پور تعینات کردئیے گئے
ملتان(وقائع نگار،نمائندہ خصوصی،نیوز رپورٹر) سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے ڈاکٹر غفت پاشا کو شہباز شریف جنرل ہسپتال میں بطور مستقل ایم ایس تعینات کرنے کے(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
احکامات جاری کر دیئے ہیں واضح رہے ڈاکٹر عبدالمجید گل کی بطور ایم ایس ریٹائرمنٹ کے بعد ڈاکٹر عفت پاشا کو قائمقام ایم ایس تعینات کر دیا گیا تھا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک شفیق نے کلرک محمد فہیم بھٹی کو جنرل برانچ میں تعینات کر دیا ہے محمد فہیم بھٹی آج اپنے عہدے کا چارج لیکر کام شروع کرینگے۔دریں اثناء فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایف بی آر نے کمشنر ودہولڈنگ ٹیکس ریجنل ٹیکس آفس آر ٹی او ان لینڈ ریونیو ملتان بنیادی سکیل 20 ڈاکٹر خلیل احمد زاہد کو چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ساہیوال تعینات کردیا ہے ‘ وہ یکم اکتوبر 2017 کو نئے آر ٹی او کے آغاز پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔ ڈاکٹر خلیل احمد زاہد کا تعلق ملتان سے ہے ان کا شمار انکم ٹیکس گروپ کے سینئر افسروں میں ہوتا ہے ‘ ان کے شاندار سروس کیرئیر کو مدنظر رکھتے ہوئے آر ٹی او ساہیوال کا پہلا چیف کمشنر تعینات کیا گیا ہے ۔اور بورڈ آف ریونیو پنجاب نے محمد عرفان سینئر کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ ملتان صدر تعینات کردیا ہے انہوں نے اپنے عہدے کا چارج لیکر کام شروع کردیا ہے ۔دریں اثناء ایف بی آر نے ان لینڈ ریونیو سروس(گریڈ20)کے افسر عاصم احمد کو چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو آر ٹی او ملتان تعینات کردیا ہے۔چیف کمشنر آر ٹی او بہاولپور(گریڈ21)غضنفر حسین کو چیف کمشنر آر ٹی او گجرانوالہ تعینات کردیا ہے(گریڈ20)کے رجب الدین کو چیف کمشنر آر ٹی او ان لینڈ ریونیو بہاولپور تعینات کردیا ہے۔خلیل احمد بطور چیف کمشنر آر ٹی او ساہیوال یکم اکتوبر2017ء کو جوائننگ دیں گے۔
تبادلہ،تعیناتی