گھریلو جھگڑا، سفاک باپ نے 3 بچون کو نہر میں دھکا دینے کے بعد خودکشی کر لی
کوٹ سمابہ(نامہ نگار) گھریلو جھگڑے پر ایک شخص نے اپنے 3 بچوں کو نہر میں دھکا دینے کے بعد خود چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )
، نعشوں کی تلاش جاری ، تفصیل کے مطابق کوٹ سمابہ لاری اڈہ کے قریب رات ساڑھے 8بجے کے قریب چک 33پی کے رہائشی غلام یٰسین ولد بشیر احمد نے اپنے 3بچوں کو عباسیہ کینال میں دھکا دے کر خود بھی چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی اطلاع پر مقامی لوگوں نے ان کو بچانے کے لئے عباسیہ کینال میں ان کی تلاش شروع کردی لیکن پانی کی تیز لہریں ان کا بہا کر لے گئیں خودکشی کرنے والے غلام یٰسین نے چھلانگ لگانے سے قبل اپنا موبائیل فون اور شناختی کارڈ نہر کے کنارے رکھ دیا جس سے اس کی شناخت ہوئی ہے ۔