بزرگ قتل، سوتیلا بیٹا زیر دیکر مار ڈالا، 4افراد حادثات کی نذر، 2خودکشی

بزرگ قتل، سوتیلا بیٹا زیر دیکر مار ڈالا، 4افراد حادثات کی نذر، 2خودکشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،وہاڑی، بوریوالا،احمد پور شرقیہ،رحیم یار خان(وقائع نگار،نمائندگان)نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے60سالہ بزرگ کو قتل کردیا 2سالہ سوتیلے بیٹے کو زہر دیکر موت کے گھاٹ اتار دیا،مختلف حادثات میں4افراد جاں بحق ہوگئے2افراد نے زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی وہاڑی شہر سے نامعلوم شخص،نہرسے لرکی،کھیت سے60سالہ شخص کی لاش برآمد،اس سلسلے میں ملتان سے وقائع نگار کے مطابق تھانہ دولت گیٹ کے علاقے حافظ جمال روڈ پر گزشتہ روز 60 سالہ شبیر احمد گزر رہا تھا کہ اسی دوران (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

اچانک ایک نامعلوم شخص موٹر سائیکل پر سوار آیا اور فائرنگ شروع کردی جس سے 60 سالہ شبیر زخمی ہوکر سڑک پرگر پڑا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔ مقامی پولیس نے ضروری قانونی کاروائی شروع کر دی اور لاش پوسٹمارٹم کروانے کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ہے۔دریں اثناء بوسن روڈ کے رہائشی علی نواز نامی شخص نے دو سال کے معصوم بچے کو اس لئے زہر دیکر مارڈالا کہ وہ اس کا سوتیلہ بیٹا ہے۔قتل کرنے بعد مذکورہ ملزم جائے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ واقعہ معلوم ہونے پر بچے کے حقیقی والد سلیم نے اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ بوسن روڈ پر احتجاج کیا تو پولیس تھانہ بی زیڈ بھی حرکت میں آگئی اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ،نامہ نگار،نمائندہ خصوصی کے مطابق نواحی گاؤں جنگل برالی میں سرفراز کا بیس سالہ بیٹا ساجد علی گھر میں بجلی کاکام کررہا تھا کہ اچانک کرنٹ لگ گیا جس کی وجہ سے بیہوش ہو گیا جس کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیمیں جا ئے وقوعہ پر پہنچ گئی اورفسٹ ایڈ دے کر ڈی پی کی ہسپتال شفٹ کردیا مگر وہ اپنے خا لق حقیقی سے جاملا جس کی نعش اچانک گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ۔دریں اثناء شہر کے وسط جی بلاک میں نامعلوم شخص کی نعش پڑی دیکھ کر مقامی لوگو ں نے پو لیس کو اطلاع دی جس پر پو لیس تھانہ دانیوال کے ایس ایچ او بھاری نفری سمیت موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو قبضہ میں لے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال پوسٹ مارٹم کے لیے شفٹ کرا دیا ، اس موقعہ پر ایس ایچ او نے صحافیوں کو بتایا کہ مرنے والے کی عمر 35/40سال معلوم ہو تی ہیشکل سے کوئی مزدور غریب ٹائپ معلوم ہو تا ہے اور جیب سے صرف دو ٹافیاں برآمد ہو ئی ہیں ورثاء کی تلاش شروع کردی ہے نعش پڑھی دیکھ کر مقامی شہری تعداد میں جمع ہو گئے۔بورے والا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق ایک نا معلوم موٹر سائیکل سوار نوجوان جو کہ موٹر سائیکل نمبری1025VRLپر سوار ہو کر جا رہا تھا جب وہ بورے والا ٹیکسٹائل ملز کالونی کے گیٹ کے قریب پہنچا تو اسے تیز رفتار ٹرالر نے بری طرح کچل دیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اس نے کاروائی شروع کر دی موٹر سائیکل سوار کی شناخت نہیں ہو سکی ۔احمد پور شرقیہ سے سپیشل رپورٹر کے مطابق موضع کلاب کے قریب سے گزرنے والی نہر بہا ول واہ سے نوجوان لڑکی کی لاش بر آمد ہوئی ہے جس کی اطلاع اہل علاقہ نے تھانہ صدر پولیس کو دی ۔ جس نے لا ش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھجواکر کاروائی شروع کر دی ہے۔ تاحال شناخت نہ ہوسکی ہے۔ رحیم یار خان سے بیورو نیوز کے مطابق ٹریفک کے مختلف حادثات میں شدید زخمی ہونے والے دو افراد ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے۔ تفصیل کے مطابق پہلا حادثہ خانپور کے رہائشی 40سالہ شکیل احمد کے ساتھ پیش آیا جو اپنی موٹرسائیکل پرسوار ہوکر کام کے سلسلے میں جارہاتھاکہ سامنے سے آنے والے تیز رفتار رکشہ سے بے قابوہوکر ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا جبکہ دوسرا حادثہ صادق آباد کے رہائشی28سالہ عامر مختار کے ساتھ پیش آیا جسے موٹرسائیکلوں کے ہولناک تصادم میں شدید ہوگیا۔زخمی ہونے والے دونوں افراد کو ورثاء نے طبی امداد کے لئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیاجہاں طبی امداد کے باوجود شکیل احمد اور عامر مختار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے۔دریں اثناء ظاہرپیر کی رہائشی22 سالہ انیلا بی بی اور صادق آباد کارہائشی20سالہ محمد مصطفی نے آئے روز کی گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر بھاری مقدار میں زہریلا سپرے اور گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالیں، حالت تشویشناک ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کے لئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیاجہاں طبی امداد کے باوجود انیلابی بی اور محمد مصطفی جسم میں زہرپھیل جانے کے باعث جانبر نہ ہوپائے اور دم توڑگئے جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے آٹھ افراد جن میں صادق آباد کی رہائشی20سالہ تہمینہ بی بی، فتح پور کمال کی20سالہ سونیا بی بی، چک45پی کی 10سالہ حاجراں بی بی، چک116کی 45سالہ ستہ مائی، جمالدین والی کا23سالہ شاہد علی، راجن پور کلاں کا16سالہ نازک علی، خانپور کا25سالہ جمشید احمد اور راجن پور کارہائشی 25سالہ صدام حسین شامل ہیں۔ ان افراد کوحالت غیرہونے پرورثاء نے طبی امداد کے لئے رحیم یارخان منتقل کیاجہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔دریں اثناء موضع کوٹ درعیہ کے علاقہ بستی غریب شاہ کے زمیندار رانافتح کے کھیتوں سے 60 سالہ نامعلوم عمررسیدہ شخص کی لاش برآمد،اطلاع پر پولیس نے موقع پرپہنچ کرلاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم اور شناخت کے لئے ہسپتال منتقل کردی جس کی تاحال شناخت نہ ہوپائی ہے۔شناخت نہ ہونے پر دو روز بعد سماجی کارکن نوید کھوکھر حوالے کردی گئی جسے امانتاًسپرد خاک کردیا جائیگا ۔
قتل،حادثات