مخدوم رشید کے علاقے میں ہونیوالے نامعلوم عورت کے قتل کا معمہ حل ، مقتولہ کی شگفتہ عرف گوشی کے نام سے شناخت ، بہنوئی اور بہنوں نے ملکر قتل کیا، ملزمان گرفتار

مخدوم رشید کے علاقے میں ہونیوالے نامعلوم عورت کے قتل کا معمہ حل ، مقتولہ کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (وقائع نگار)چند ماہ قبل سرکل مخدوم رشیدمیں نا معلوم عورت کو قتل(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

کر کے اس کی نعش کو تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ فصل گندم میں پھینک دیا تھا ۔جس کی انوسٹی گیشن کے لئے سی پی اوملتان نے ایک ٹیم تشکیل دی جن میں ایس پی صدر ڈویژن عبداللہ میمن ، ڈی ایس پی سرکل ڈویژن محمد خاور زمان لودھی ، ایس ایچ او مخدوم رشید ،انچارج ہومی سائیڈ میاں ارشاد الحسن ،آئی ٹی سنٹر ،سی آئی اے محمد رمضان شامل تھے۔ پوری ٹیم نے کے ٹیکنیکل طریقے سے نا معلوم ملزمان کو ٹریس کیا۔ مقتولہ جس کا نام مسماۃ شگفتہ عرف گوشی معلوم ہوا۔ مقتولہ کو شمشاد کنول ، بشریٰ، ،محمد فہیم نے مل کر قتل کیا ۔ شگفتہ عرف گوشی کو بد کرداری کی وجہ سے اسکی بہنیں اور بہنوئی نے ملکر قتل کیا۔مسماۃ شگفتہ گوشی کے قاتل شمشاد کنول ، بشریٰ ہمشیر گان اور فہیم بہنوئی ہیں۔سی پی او ملتان محمد احسن یونس نے کہا کے ٹیم نے مجرموں کو پکڑنے کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔