کالاباغ ڈیم بنانے والی جرات مند قیادت ناپید، لوڈشیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی کے مظاہرے

کالاباغ ڈیم بنانے والی جرات مند قیادت ناپید، لوڈشیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،وہاڑی،کوٹ ادو،لودھراں،بہاولپور(سٹی رپورٹر،سٹاف رپورٹر،نمائندگان)جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی کال پر مختلف شہروں میں لوڈؑ شیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرے،دھرنے اس سلسلے میں ملتان سے سٹی رپورٹر،سٹاف رپورٹر کے مطابق جماعت اسلامی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم بن جائے تو اندھیرے روشنیوں میں تبدیل ہو سکتے ہیں لیکن اقتدار پر ایسی کوئی قیادت موجود نہیں کہ جو اس طرح کےجرات مندانہ فیصلے کر سکے قوم باری باری کے چوروں ،ڈاکوؤں کو کب تک حاکم بناتی رہے گی ،سپریم کورٹ نے قوم کو آگاہ کر دیا ہے کہ اگر احتساب کیا جائے تو صرف سراج الحق ہی پارلیمنٹ میں بچ جائیں گے اسی لئے اب بھی وقت ہے کہ عوام کرپٹ حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہوان کے پاس جماعت اسلامی کے قائد سراج الحق کی صورت میں باکردار ، دیانت دار اور باصلاحیت قیادت موجود ہے اسی لئے عام انتخابات میں عوام جماعت اسلامی کے نما ئندوں کو اپنے قیمتی ووٹ سے سپورٹ کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ملتان کے زیراہتمام واپڈا ہیڈ آفس خانیوال روڈ کے سامنے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں جماعت اسلامی کے سٹی امیر آصف محمود اخوانی، ہائی کورٹ بار کے سابق صدر شیخ جمشید حیات سمیت ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی، خواجہ عبید الرحمن ، ڈاکٹر خالد رشید ، ڈاکٹر حفیظ انور ، شیخ منظور الہی ، ظفر اقبال آرائیں ،حسان اخوانی،رانا طارق نعیم ،مولانا عبد الرزاق ، کنور محمد صدیق، شہزادہ با بر مان، صہیب عمار، زبیر صدیقی سمیت دیگر کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزید کہاکہ 74ہزار میگاواٹ پن بجلی کے قابل عمل منصوبے واپڈ ا کی فائلوں میں دفن ہیں حکمران اس پر عمل نہیں کرتے کیونکہ ان منصوبوں کی وجہ سے انہیں کمیشن ملتا ہے تھرمل پاور پلانٹ ان کے لئے سونے کی چڑیا ہے ۔دریں اثناء ملتان الیکٹرک پاور کمپنی نے وزارت پانی وبجلی کی جانب سے جمعہ اور اتوار کو ترقیاتی کاموں کیلئے بجلی کی بندش نہ کرنے کی ہدایت پر عملدرآمد نہیں کیا۔ گزشتہ روزبھی شاہ رکن عالم، معصوم شاہ روڈ، وہاڑی روڈ سمیت مختلف علاقوں میں چار گھنٹے تک مسلسل بجلی کی فراہمی بند رہی۔ میپکو ترجمان کے مطابق میپکو ریجن میں غیرا علانیہ لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیا گیا ہے۔ میپکوریجن کے شہروں میں جمعہ کے روزصرف 3 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی گئی۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ،نامہ نگار کے مطابق بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی اور شباب ملی کا حاجی طفیل وڑائچ ،علی وقاص ہنجرا، راؤ خلیل احمد، سید جا وید حسین شاہ کی قیادت میں واپڈا کمپلیکس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا ،گو نواز گو کے نعرے ،ملتان روڈ بورے والا بلاک ،وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی کے خلاف شدید نعرہ بازی ۔کوٹ ادو سے نامہ نگار کے مطابق کو ٹ ادو اور نواحی علا قوں میں بجلی اعلا نیہ اور غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈ نگ کا سلسلہ جا ری ۔شہر یو ں محمد عدنا ن ، منو ر پٹھان ، فہیم مغل ، شیخ رضوان ، عا بد اویس و دیگر کا کہنا تھا کہ واپڈا اہلکا ر لا ئن لا سز پو رے کر نے کے لئے دن میں دس سے گیا رہ گھنٹے کی لو ڈ شیڈنگ کی جا تی ہے غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈ نگ سے نہ صر ف کا روبا ر زند گی مفلو ج ہو کر رہ گئی ہے بلکہ بجلی سے وابستہ کا روبا ر بھی شدید متا ثر ہو رہا ہے۔لودھراں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق جماعت اسلامی لودہراں نے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق کی کال پر لوڈشیڈنگ کیخلاف واپڈا دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر ڈاکٹر سید وحید احمد نے کہا کہ حکومت کی طرف سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے تمام دعوے دروغ گوئی پر مبنی ہیں، مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت فی الفور حکومتی اداروں کے ذمہ بجلی کے واجبات ادا کرے اور مصنوعی شارٹ فال کو ختم کرکے باقاعدگی کیساتھ بل ادا کرنے والے عام صارفین کو بجلی بلاتعطل فراہم کی جائے۔ بہاولپور سے بیورو رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کا سکون غارت اور مشکلات میں اضافہ سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔امیر ضلع سید ذیشان اخترنے کہاکہ ملک میں کرپشن،رشوت خوری اورلوٹ مارکی وجہ سے عوام کو کسی قسم کا کوئی ریلیف میسر نہیں۔ صوبے میں میرٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔کرپٹ عناصر کومنظم پلاننگ کے تحت اہم اداروں میں بھرتی کیاجارہا ہے۔جب تک اداروں میں رشوت خوری کاخاتمہ اور تھانہ کلچر میں اصلاحات نہیں لائی جاتیں فرسودہ نظام کا خاتمہ ممکن نہیں۔ کالاباغ ڈیم سمیت تمام چھوٹے بڑے ڈیم فی الفور تعمیر کرکے سستی بجلی کو پیداکیاجائے۔فرنس آئل سے مہنگی بجلی کی دستیابی عوامی مشکلات میں اضافے کا باعث ہے۔