کڈنی سنٹر کو نجکاری سے بچانے کی کوششیں ناکام، انڈس گروپ کے حوالے
ملتان(وقائع نگار) جنوبی پنجاب کے اکلوتے کڈنی سنٹر کو نجکاری سے بچانے کی تمام کوششیں رائیگاں انڈس گروپ کی ٹیم عدالت عالیہ کی جانب سے حکم امتناعی خارج ہونے کے فوراً بعد کڈنی سنٹر کا چارج لینے کیلئے گذشتہ روز (جمعہ) کو ملتان پہنچ ہی گئی جہاں انہوں نے کڈنی سنٹر انتظامی افسران کے ساتھ طویل ملاقات کی کڈنی سنٹر کی انتظامیہ نے ہسپتال کی اہم ترین دستاویزات کو انڈس گروپ کی ٹیم کے ممبران کے سپرد کیا واضح رہے ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے ڈاکٹروں اور سماجی تنظیموں کا کہنا ہے کہ کڈنی سنٹر کی نجکاری بالکل نہیں ہونی چاہیے تھی کڈنی سنٹر کی مینجمنٹ انڈس گروپ نے اپنے ہاتھ میں لینے کے بعد ڈاکٹروں، سٹاف و پیرا میڈیکل سٹاف میں تشویش کی لہر دوڑ پڑی ہے اور ان سب نے اپنے اپنے تبادلے کیلئے درخواستیں متعلقہ افسران کو بھجوا دیں جبکہ دوسری جانب انڈس گرپ ٹیم کے ممبران نے کڈنی سنٹر کی موجودہ انتظامیہ سے اپنی اپنی پوسٹنگ کے حوالے سے آپشن مانگی ہے۔
کڈنی سنٹر