انتخابی مواد، پریذائیڈنگ آفیسر کی نگرانی: الیکشن کمیشن کا آئی بیکن ٹیکنالوجی سے استفادہ کا فیصلہ

انتخابی مواد، پریذائیڈنگ آفیسر کی نگرانی: الیکشن کمیشن کا آئی بیکن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن میٹریل کی نگرانی کیلئے جدید آئی بیکن ٹیکنالوجی سے استفادہ (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )
کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، بیلٹ پیپرز،الیکشن سے متعلق دیگر کاغذات پر مشتمل تھیلے میں آئی بیکن چپ نصب ہوگی ،پریذائیڈنگ آفیسر کی پولنگ سٹیشن تک نگر ا نی کی جائیگی ،خیبر پختونخوا الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر آئی ٹی کی جانب سے پیش کردہ جدید ٹیکنالوجی کے منصوبے پر کوہستان میں ہو نیو ا لے ضمنی انتخابات کے دوران عملدرآمد کیا جائے گا۔یہ فیصلہ الیکشن کمیشن سے موصولہ دستاویزات کے مطابق الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کی جانب سے انتخابی عملے کی بروقت پولنگ سٹیشنوں تک پہنچنے کی شکایات کے خاتمے اور بیلٹ پیپرز سمیت انتخابی مواد کی حفاظت کیلئے آئی بیکن ٹیکنالوجی کے استعمال پر بریفنگ کے بعد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے حلقے کے پریذائیڈنگ افسران کو دئیے جانے والے بیلٹ پیپرز اور دیگر انتخابی مواد کے تھیلے میں ایک آئی بیکن چپ موجود ہوگی اور انتخابی سامان لیکر جانے والے پریذائیڈنگ افسران کی پولنگ سٹیشنوں تک پہنچنے کی مکمل نگرانی کی جائے گی ، سسٹم ریٹرننگ وسکیورٹی افسران کے پاس موجودموبائل سسٹم کیساتھ منسلک ہوگا اور جی آئی ایس سسٹم کے زریعے انہیں ہر 10منٹ کے بعدیہ آگاہی ہوگی کہ متعلقہ پریذائیڈنگ آفیسر کہاں پر پہنچے ہیں۔اگر متعلقہ پریذائیڈنگ آفیسر انتخابی مواد کے تھیلے سمیت اپنے پولنگ سٹیشن کی بجائے کسی دوسری جانب چلا گیا تو ٹریکنگ کے دوران اسکی نشاندھی ہوسکے گی اور اسے بذریعہ فون آگاہ کیا جا سکے گا ۔اجلاس میں الیکشن کمیشن کی منصوبہ بندی کمیٹی نے کوہستان میں 10مئی کو ہونیوالے ضمنی انتخابات میں آئی بیکن ٹیکنالوجی کے استعمال کی تجرباتی بنیادوں پر استعمال کی منظوری دیتے ہوئے ڈی ایم آئی ایس خیبر پختونخوا کو ہدایت کی ہے کہ آئی بیکن ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے مناسب ٹریننگ شروع کی جائے۔ کمیٹی نے پائلٹ پراجیکٹ کیلئے 150آئی بیکن چپ خریدنے کی بھی منظوری دیدی ہے۔