محکمہ پولیس میں اصلاحات سے بہتری آئی، ثمرات عوام تک پہنچنے چاہئیں: گورنر پنجاب

محکمہ پولیس میں اصلاحات سے بہتری آئی، ثمرات عوام تک پہنچنے چاہئیں: گورنر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(خبرنگار)گورنر پنجا ب ملک محمد رفیق رجو انہ نے کہا ہے کہ امن واما ن کا قیا م اور عوام کے جا ن وما ل کا تحفظ حکو مت کی (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
اولین تر جیح ہے ،جس کیلئے تمام وسا ئل بر وئے کار لائے جا رہے ہیں ۔حکو مت پنجا ب کی پولیس کے محکمہ میں اصلا حا ت سے بہت بہتر ی آ ئی ہیں ۔پولیس کو عوام دوست رو یہ اختیا ر کر نا ہو گا تا کہ عام شہر ی کو پولیس سے خو ف محسو س کر نے کی بجا ئے تحفظ کا احسا س ہو ۔ انہو ں نے ان خیا لا ت کااظہا ر سر کٹ ہا ؤ س ملتا ن میں ریجنل پویس آ فیسر سلطا ن اعظم تیمو ر ی اور سٹی پولیس آ فیسر احسن یونس سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔گو رنر پنجا ب محمد رفیق رجو انہ نے مزید کہا کہ پولیس کے نظا م میں اب کا فی جد ت لا ئی گئی ہے جس کے ثمر ات عوام تک پہنچنے چا ہیں ،حکو مت پنجا ب کی طر ف سے سیف سٹی پراجیکٹس ،پولیس اسٹیشز میں فر نٹ ڈ یسک کا قیام اور دیگر وسائل کی دستیا بی سے یقیناًمحکمہ پولیس میں بہتر ی آ نی چا ہیے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ پولیس افسران کی ذ مہ دا ر ی ہے کہ وہ عوام کی خد مت کوا پنا شعا ر بنا ئے تا کہ لو گو ں کو حقیقی معنو ں میں ریلیف فرا ہم کیا جا سکے ۔کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے امن و امان کا قیا م انتہا ئی ضروری ہو تا ہے۔ ہمیں اپنی عوام کی حفا ظت اور ترقی کیلئے دن ر ات کو شش کر نی چا ہیے جس کیلئے ایک منظم اور مر بو ط پلا ن تیار کیا جائے ۔کسی بھی ناگہا نی صورتحا ل سے نمٹنے کیلئے ہما ر ے پو لیس افسرا ن اور اہلکا را ن ہمہ وقت تیا ر رہیں ۔بعد ا زاں گورنر پنجا ب محمد رفیق رجوا نہ سے کمشنر ملتا ن ڈو یژ ن بلال احمد بٹ اور ڈ پٹی کمشنر ملتا ن نا درچٹھہ نے ملا قا ت کی ۔ اس موقع پر گورنر پنجا ب ملک محمد رفیق رجو انہ نے کہا کہ ترقیا تی منصوبو ں کو بروقت مکمل کیا جائے اور ان میں معیا رپر خصو صی تو جہ دی جائے ۔ عو ام کو اس صو رت میں سہولیا ت فرا ہم ہو نگی جب ہم اپنی پوری تو جہ عوامی خد مت پر مرکوز کرینگے ۔گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوا نہ نے مزید کہا کہ حکو مت پنجا ب نے عوام کی فلا ح و بہبو د کیلئے مثا لی اقداما ت کئے ہیں ان میں صحت ، تعلیم ، صاف پانی کی فرا ہمی ،سٹر کو ں کی تعمیرو مر مت سر فہرست ہیں ۔ان منصو بو ں کے حقیقی ثمر ات عوام تک اسی صو ر ت میں پہنچیں گے جب سر کا ر ی افسرا ن اپنی ذ مہ دا ر یا ں احسن طریقے سے انجا م دینگے ۔گورنر پنجا ب نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی تما م تر توانائیا ں معا شر ے میں بہتر ی لا نے اور لوگو ں کی فلاح وبہبو د پر صر ف کر نی چا ہیں ،عو ام کی خد مت عبادت کادر جہ رکھتی ہے ۔بعدازاں گورنر پنجا ب نے مختلف وفود سے ملاقات کی اور اس موقع پر لوگوں کے مسا ئل بھی سنیں اور ان کے حل کیلئے احکا ما ت جا ر ی کئے۔