شاہ جمال، کروڑ لعل عیسن میں چھاپے، 4ہزار سے زائد سرکاری باردانہ برآمد

شاہ جمال، کروڑ لعل عیسن میں چھاپے، 4ہزار سے زائد سرکاری باردانہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شاہ جمال،کروڑ لعل عیسن(نمائندگان)اے سی مظفرگڑھ اور نائب تحصیلدار کے چھاپوں کے دوران مدل مین کے گودام اور(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
آڑھت سے4ہزار سے زائد سرکاری باردانہ برآمد کرلیا گیا اس سلسلے میں شاہ جمال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق مخبر کی اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر مظفر گڑھ ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی نے نائب تحصیلدار ارشاد احمد خان لاشاری اور دیگرہلکاروں کے ہمراہ کامیاب کاروائی میں ہیڈ بکائنی کء مشہور مڈل مین رانا مطلوب احمد کی آ ڑھت سے چار ہزار کی تعداد میں خالی سرکاری بوریاں بار دانہ برآمد کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔کروڑلعل عیسن سے نمائندہ پاکستان کے مطابق چک نمبر115کے رہائشی بشیرحسین کی آڑھت پر نائب تحصیلدار بشیر حسین نے ہمرا ہیڈ کانسٹیبل شاہد وپولیس ملازمین چھاپہ مارا آڑھت سے موقعہ پر گندم سے بھرا سرکاری باردانہ برآمد تھانہ پولیس کروڑنے کاروائی کرتے ہوئے بشیر حسین آڑھتی کو تھانہ میں بند کردیا ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فوڈ سنٹر کروڑ اور فوڈ سنٹر حیدر شاہ پر مڈل مینوں اور آڑھتیوں کا راج غریب کاشتکار رل گئے چک نمبر102TDAکے زمیندار ناصر حسین نے کہا کہ ہم باردانہ کے حاصل کرنے کے لئے فوڈ سنٹر کروڑ کے چکر لگا لگا کر تھک گئے لیکن ہمیں اور غریب کاشکاروں کو باردانہ نہیں مل رہا جبکہ غلام عباس سواگ روزانہ باردانہ فوڈ سنٹر کروڑ سے حاصل کرتا ہے اسی طرح آڑھتیوں اور مڈل مینوں کو نوازا جا رہا ہے ۔