لڈن میں سیوریج ڈسپوزل کی مرمت کے دوران جاں بحق ہونیوالے مزدوروں کی مذہبی رسومات ادا ‘ سپرد خاک کر دیاگیا ‘ سوگ میں تاجروں کی ہڑتال ‘ دکانیں بند رکھیں

لڈن میں سیوریج ڈسپوزل کی مرمت کے دوران جاں بحق ہونیوالے مزدوروں کی مذہبی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لڈن (بیورو رپورٹ+نا مہ نگار) لڈن میں سیوریج ڈسپوزل کی مرمت اور صفائی کے دوران وفات پا نے والے ایک مسیحی نوجوان (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )
(بقیہ نمبر1صفحہ12پر )جبکہ دوافراد کے نما ز جنازہ الگ الگ ادا کردی گئی مسیحی نوجوان صنور مسیح کی نماز جنا زہ مسیحی عقیدے کے مطابق رسومات ادا کرنے کے بعد مرکزی قبرستان بھٹہ اکرام میں تد فین کردی گئی مسیحی رسومات پادری سلیمان کیلون ، پاسٹر ممتا ز ساون ، سا گر بی عارف گلِ نے ادا کرائی۔لیاقت دولتانہ ، منظور دولتانہ کو بھی انکے آبائی علاقہ لڈن میں سینکڑوں افراد کی مو جو د گی میں سپرد خاک کردیا گیا نمازجنازہ میں سیا سی وسماجی اور ضلعی افسران ، شہریوں ، تاجروں کی کثیر تعداد نے شر کت کی اس موقعہ پر عوامی وسماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ خاندان کی مالی امداد کی جا ئے۔ اس موقع پرانجمن تاجران لڈن نے سوگ کا اعلان کیا تھا جس پر انہوں نے دوکانیں بند رکھی تھیں ۔