الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کا مطالبات کیلئے متعدد شہروں میں احتجاج، ریلیاں

الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کا مطالبات کیلئے متعدد شہروں میں احتجاج، ریلیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ، مظفر گڑھ ، پیر جہانیاں ، راجن پور(وقائع نگار، نمائندگان) الاہیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اور ہیلتھ سپورٹ سٹاف آرگنائزیشن کے زیر اہتمام مطالبات منوانے کیلئے کئی شہروں مین ریلیاں ملتان سے وقائع نگار کے مطاب الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اینڈ سپورٹ سٹاف آرگنائزیشن ہسپتال ملتان اور نشتر انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹسٹری کے زیر اہتمام صوبائی چیئرمین ہیلتھ سپورٹ سٹاف آرگنائزیشن پنجاب اقبال طائر، راؤ عرفان الرحمن سرپرست نشتر ، رانا علی حسن چیئرمین، رانا عامر علی جنرل سیکرٹری نشتر ہسپتال، ساغر علی چیئرمین (ڈینٹل ہسپتال) رانا محمد ارسلان (صدر ڈینٹل ) اور ملک ظفر کی قیادت میں سکیل نمبر 1سے سکیل نمبر 15 کے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اور ہیلتھ سپورٹر سٹاف نے بھر پور امن احتجاج کیا اور پرامن احتجاجی ریلی نکالی، جس میں راو اکبر ، وسیم سلیم، یعقوب، مہتاب، راشد ستار، نوید، احمد ، راو جاوید ، اختر، خالد ماجد، فرحان، ڈوالفقار، ملک اسرار احمد ، اختر کالرو ، مدثر پاشا، ماسٹر برکت ، ماسٹر اسلم، محمد طیب ، محمد شہباز ، محمد مدنی کے علاوہ سینکڑوں پیرا میڈیکس نے شرکت کی۔ مظفر گڑھ سے سٹی رپورٹر کے مطابق اور پیر جہانیاں سے نامہ نگار کے مطابق پیرا میڈیکس الائنس مظفرگڑھ کے زیر اہتمام الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل مظفرگڑھ میں شامل تمام شعبہ کے میڈیکل ٹیکشین نے اپنے حقوق کے لئے دفتر محکمہ صحت کے سامنے سخت احتجاج کیا اور ریلی نکالی۔جو دفترمحکمہ صحت سے یادگار چوک پر اختتام پذیر ہوئی ریلی سے ضلعی صدر پیرامیڈیکس رانا محمد جمیل اور سرپرست اعلیٰ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل مظفرگڑھ عدنان فیصل لغاری نے ریلی سے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پنجاب گورنمنٹ گریڈ 1تا 17کے محکمہ صحت کے کنٹریکٹ ملازمین کو فوری طور پرمستقل کرے اور میڈیکل پریکٹشنر میں شامل بلا تضیص لیب ٹیکنیشن،ای سی جی،ڈایئلاسزٹیکنشن،ڈینٹل ٹیکنیشن، مڈوائف،ایل ایچ وی،جونیئر ٹیکنشین،فارمیسی ٹیکنیشن،پیتھالوجی،سمیت تمام ٹیکنیشن سٹاف کو پریکٹس کی اجازت دے۔ اس موقع پر ضلع صدر ویکسینٹر ایسوسی ایشن عبداالطیف ساجد ،ظفر حسین بھٹی ، محمد ا?صف اقبال ، سید نوید جعفر شاہ ،صدر مڈ وائف ایسویسی ایشن فرزانہ کوثر ، افشاں احمد،ظفرقلندرانی ،مختیار کھوکھر،رمضان گوپانگ،محمد اجمل ،گلزار سحر بھٹی ،شعیب اختر و دیگر موجود تھے ۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ+نمائندہ خصوصی کے مطابق الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز ضلع وہاڑی کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں ڈی ایچ کیوہسپتال اورڈی ایچ اوآفس کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیاگیاجس میں محکمہ صحت کے درجنوں ملازمین شریک ہوئے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی رہنما ؤں طارق محمود ، مبشر نذیر ،محمدشفیق،مہروسیم ،مرزاعثمان،شیخ صدام ودیگرکاکہناتھا کہ محکمہ ہیلتھ کے تمام پیرا میڈیکل سٹاف اور کوالیفا ئیڈ ڈپلومہ ہولڈرزملازمین طویل عرصہ سے اپنے حقوق کے حصول کے لئے احتجاج کررہے ہیں لیکن حکومت پنجاب اس طرف کوئی توجہ ہی نہیں دے رہی اورانہیں اس بات پرمجبورکیاجارہاہے کہ مطالبات منوانے کے لئے کوئی دوسراراستہ اختیارکیاجائے حکومت فی الفوران کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے ملا ز مین میں پھیلی تشو یش کے خاتمہ کویقینی بنا ئے احتجاج میں مس فرحت ولی،ناصرہ پروین ،امجدعلی، ،محمدتسلیم،یعقوب سندھو ، میاں اجمل ، میاں اشفاق،عرفان شہزاد،نعیم اکمل ، محمد اقبال ، محمد صدیق، محمد یوسف خاں ودیگر بھی شریک تھے۔راجن پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اور ہیلتھ سپورٹ سٹاف راجن پور کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ و دھرناالائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز آرگنائزیشن اور ہیلتھ سپورٹ سٹاف آرگنائزیشن پنجاب کی کال پر راجن پور کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں احتجاجی دھرنا و مظاہرہ کیا جس میں ملازمین کی کثیر تعداد نے بھر پور شرکت کی اور اپنے مطالبات کے حق میں ریلی نکالی اور نعرے لگائے احتجاجی ریلی ہسپتال گیٹ سے شروع ہوکر کچہری چوک پر اختتام پذیر ہوئی آرگنائزیشن کے عہدے داروں صدر محمد بلال دریشک،محمد اجمل خان سیکرٹری فنانس ،اختر حسین جوائنٹ سیکرٹری اور دیگر خطاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ24/11/2011کے نوٹیفکیشن کے مطابق تا حال ضلع راجن پور میں سروس سٹریکچر پر عملدرآمد نہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ہم ملازمین سڑکوں پر نکلنے کیلئے مجبور ہو گئے ہیں۔