سنی تحریک کے مرکزی رہنما شاہد غوری کا شیخ رشید کو فون ‘ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ‘ لال حویلی کا محاصرہ نواز لیگی حکومت کی سیاسی و اخلاقی شکست قرار
ملتان (سٹی رپورٹر)سنی تحریک کے مر کزی رہنما محمد شاہد غوری کا عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید کو فون ملکی ،سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال۔لال حویلی کا محاصرہ نوز لیگ کی سیاسی (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )
اور اخلاقی بدترین شکست ہے۔انڈوں ،ڈنڈوں کی سیاست نواز لیگ اتنا ظلم کرے جتنا کل وہ خود بھی برداشت کر سکے۔سیاسی جماعتوں اور کارکنان کے خلاف موجودہ حکومت نے تمام آمریتوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔شاہد غوری نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے 2نومبر کو اسلام آباد میں احتجاجی دھرنے کی دعوت دی گئی تو شمولیت کیلئے غورکریں گے۔حکومت کے اقدامات سے ثابت ہو چکا کہ بکھلاہٹ کا شکا ر ہو چکی ہے۔فرد واحد نے بادشاہت کے نظام کو پیروں تلے روندھ ڈالا ،شیخ رشید عوامی جمہوریت کے ترجمان ہیں۔جبکہ شیخ رشید نے کہاکہ نواز شریف اور اس کے خاندان کو اب سعودی بادشاہ بھی قبول نہیں کریں گے۔