ملتان اور گردونواح میں مطلع ابر آلود گرد چھائی رہی،گرمی کی شدت میں کمی،آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم گرم،گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان
ملتان(خبرنگار)ملتان اور گردو نواح میں پیر کئے روز گرد چھائی رہی اور مطلع ابر آلود رہا جس سے گرمی کی شدت میں کمی کے ساتھ (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )
درجہ حرارت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت38.2ڈگری سینٹی گریڈ رہا گرد اور بادلوں کے باعث ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں گرمی کی شدت میں کمی رہی جنوبی پنجاب میں سب سے زیادہ درجہ حرارت بہاولپور میں40.7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ملتان میں تمام دن گرد آلود ہوائیں بھی چلتی رہیں جس سے مجموعی طور پر موسم نسبتاً خوشگواررہا مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان اور گردنواح کا موسم آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گرم اور خشک رہنے اور گرد آلود ہوئیں چلنے کا امکان ہے۔