بے اولاد خاتون نے سوتن کا سا ماہ کا بیٹا زمین پر پٹخ کر مار ڈالا
منڈی بہائوالدین (ویب ڈیسک) حسد کی آگ میں مبتلا بے اولاد خاتون نے اپنی سوتن کا سوا ماہ کا بچہ قتل کردیا، پولیس نے خاوند کی درخواست پر پہلی بیوی سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق موضع پاہڑیانوالی کے محمد افضل نے چند سال قبل صغریٰ بی بی کے ساتھ شادی کی تھی لیکن کئی سال گزر جانے کے باوجود اولاد نہ ہوسکی جس پر افضل نے ایک سال قبل دوسری شادی کی جس سے اس کا بیٹا پیدا ہوا، صغریٰ بی بی بے اولاد ہونے اور افضل کی دوسری بیوی سے بیٹا ہونے پر ناراض تھی۔ صغریٰ بی بی نے خاوند کی ردم موجودگی میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اپنی سوکن کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا اور اس کے ایک ماہ دس دن کے بیٹے کو زمین پر پٹخا اور تشدد کرکے قتل دیا۔ ملزمہ اور اس کے ساتھی واردات کے بعد فرار ہوگئے جبکہ پاہڑیانوالی پولیس نے افضل کی درخواست پر صغریٰ بی بی سمیت 5 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو سپتال پھالیہ بھیج دی گئی ہے۔