نوازشریف کی جی ٹی روڈ مہم جمہوریت ، آئینی اداروں کے لئے تباہ کن ہوگی:قمر زما ن کائرہ
منڈی بہاؤالدین (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کی جی ٹی روڈ مہم جمہوریت اور آئینی اداروں کے لئے تباہ کن ہوگی،میاں صاحب نے تصادم کاراستہ اپنایاتوعوامی ردعمل کاسامناکرناپڑے گا۔
شریف برادران کو الگ کرنے کی کوششیں ہوری ہیں، جی ٹی روڈ پاور شو دباؤ بڑھانے کے لئے کیا جا رہا ہے : آصف علی زرداری
تفصیلات کے مطابق قمر زمان کائرہ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ توقع نہیں تھی کہ میاں صاحب کااس طرح احتساب ہوگا، پیپلزپارٹی این اے 120 میں اپناامیدوارکھڑاکرے گی اور اس حلقے میں شہبازشریف کیساتھ جوہوسکتاہے،وہ سمجھ چکے ہیں،یہی نہیں ن لیگ میں بھی پرندے پہلے کی طرح پروازکرنیوالے ہیں کیونکہ سیاست میں اکثریت موسمی پرندوں کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بہتر ہوتا نوازشریف اگر اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے نیب عدالت میں مقدمات کاسامنا کرنے کی تیاری کرتے،وہ جس سازش کا بار بار تذکرہ کرتے ہیں وہ انہوں نے اپنے خلاف خود کی ہے۔عمران خان کا مقامات عمل بھی جلد سامنے آنے والا ہے ان کی جعلی ایمانداری کابھا نڈہ بھی سر بازار پھوٹنے والا ہے۔