جعلی پیر نے زیادتی کے بعد 6 سالہ بچے کا سرتن سے جدا کر دیا

جعلی پیر نے زیادتی کے بعد 6 سالہ بچے کا سرتن سے جدا کر دیا
جعلی پیر نے زیادتی کے بعد 6 سالہ بچے کا سرتن سے جدا کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منڈی بہاﺅ الدین (ویب ڈیسک) جعلی پیر نے 6 سالہ بچے کو اغواءکے بعد زیادتی کا نشانہ بنا کر سر تن سے جدا کر دیا، پولیس نے قاتل پیر کی نشاندہی پر لالہ موسی کے گاﺅں کھوکھر آباد کے جنگل سے بچے کے ٹکڑے ہوئی لاش برآمد کر لی ، ورثاءکا لاش ریلوےٹریک پر رکھ کر احتجاج مظاہرہ دو گھنٹے سے ٹریک پر مسافر گاڑیوں کی آمدورفت معطل ، والدین کو غشی کے دورے.

تفصیلات کے مطابق منڈی بہاﺅالدین کے نواحی علاقہ کندھانوالہ میں چھ روز قبل 30 اپریل کو پہلی کلاس کا 6 سالہ طالبعلم ارسلان حیدر گھر سے دہی لینے کیلئے قریبی دکان پر گیا لیکن دکان پر پہنچنے سے قبل ہی راستے میں اسے نامعلوم افراد نے اغواءکر لیا بچے کے والدین ایک گھنٹے تک اس کا انتظار کرتے رہے لیکن وہ واپس نہ آیا جس پر انہوں نے گاﺅں کی مساجد میں بچے کے بارے میں اعلانات کروائے بچہ نہ ملنے پر لواحقین نے ایس ایچ او تھانہ سول لائن انسپکٹر ریاض احمد کو بچے کے اغواءکی تحریری درخواست دی لیکن انہوں نے درخواست پر کوئی کارروائی نہ کی اور ٹال مٹول سے کام لیتا رہا جب بچے کے اغواءکے بارے میں ڈی پی او منڈی بہاﺅالدین عمر فاروق سلامت کو اطلاع دی گئی اور یہ بھی بتایا گیا کہ ابھی تک پولیس تھانہ سول لائن نے بچے کے اغواءکا مقدمہ درج نہیں کیا جس پر ایکشن لیتے ہوئے ڈی پی او عمر فاروق سلامت خود تھانہ سول لائن پہنچ گئے اور انہوں نے بچے کے اغواءکا مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سول لائن انسپکٹر ریاض احمد پڈھیار کی سخت سرزنش کی اور اپنی نگرانی میں تھانہ سول لائن میں بچے کے اغواءکا مقدمہ درج کرایا ار بچے کی بازیابی کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دیں اور مغوی بچے کو تین دن کے اندر اندر برآمد کرنے کا ٹاسک دیا۔

پولیس نے دوران تفتیش گھر میں موجود جعلی پیر ملازم شاہ کو حراست میں لے کر تفتیش کی جس نے انکشاف کیا کہ بچہ اس نے اغواءکرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا کر اس کو قتل کر کے لاش ٹکڑوں میں تقسیم کر کے لالہ موسی کے قریب کھوکھر آباد کے جنگل میں پھینک دی ہے جس کے بعد پولیس نے بچے کی لاش جنگل سے برآمد کر کے قبضہ میں لے لی، لواحقین نے بچے کی لاش نیوروسل روڈ پر ریلوے ٹریک پر رکھ دی اور ٹائر جلا کر اسے بلاک کر دیا احتجاج مظاہرہ کیا، جس سے ریلوے ٹریک مسلسل دو گھنٹے سے ٹرین کی آمدورفت کیلئے بندہے ، لالہ موسی سے سرگودھا جانیوالی مسافر ٹرین منڈی بہاﺅالدین ریولے سٹیشن پر کھڑی ہے اور لواحقین سے ہونے والے پولیس اور ریلوے انتظامیہ کے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں، متاثرین کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب انہیں انصاف دیں۔

”عمران خان پیچھے پڑا ہے کہ شادی کر لو، بار بار فون کر کے۔۔۔“ پاکستانی لڑکی نے ایسی ویڈیو جاری کر دی کہ ہر کسی کو حیران پریشان کر دیا