ڈاکٹرز نے بے شرمی کی تمام حدیں پار کردیں، لیبر روم میں آپریشن کے دوران فوٹو سیشن

ڈاکٹرز نے بے شرمی کی تمام حدیں پار کردیں، لیبر روم میں آپریشن کے دوران فوٹو ...
ڈاکٹرز نے بے شرمی کی تمام حدیں پار کردیں، لیبر روم میں آپریشن کے دوران فوٹو سیشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منڈی بہاؤ الدین (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال منڈی بہاؤالدین میں مسیحاؤں نے بے شرمی کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے لیبر روم میں آپریشن کے دوران ہی مبینہ فوٹو سیشن شروع کردیا، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو محکمہ ہیلتھ پنجاب نے معاملے کی تحقیقات کیلئے 2 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق منڈی بہاﺅالدین کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں لیبر روم میں لیڈی ڈاکٹر، ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کا مبینہ فوٹو سیشن سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے۔ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لیبر روم میں آپریشن کے ذریعے بچے کی پیدائش کے دوران خاتون بے ہوش ہے اور ڈاکٹرز آپریشن کے دوران فوٹو سیشن کر رہے ہیں۔


ایک اور تصویر میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ مرد مریض بے ہوش پڑا ہوا ہے جبکہ ڈاکٹرز اپنے فرائض بھلا کر آپریشن کرنے کی بجائے ساری توجہ تصویریں بنوانے پر خرچ کر رہے ہیں ۔


معاملہ میڈیا پر سامنے آنے کے بعد محکمہ ہیلتھ پنجاب بھی حرکت میں آ گیااور پیشہ ورانہ اخلاقیات کی دھجیاں اڑانے والے ڈاکٹرز کے فوٹو سیشن کی تحقیقات کیلئے دو رکنی کمیٹی قائم کردی جو آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران معاملے کی چھان بین کے بعد رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کرے گی۔