بھارت کی در اندازی حکومت کی کمزوری ہے،وہ اس کا فائدہ اٹھا رہا ہے:خورشید شاہ

بھارت کی در اندازی حکومت کی کمزوری ہے،وہ اس کا فائدہ اٹھا رہا ہے:خورشید شاہ
بھارت کی در اندازی حکومت کی کمزوری ہے،وہ اس کا فائدہ اٹھا رہا ہے:خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منڈی بہاءالدین(مانیٹرنگ ڈیسک) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بھارت ہماری موجودہ حکومت کی کمزوری کا فائدہ اٹھا رہا ہے ،بھارت کی در اندازی ہی ہماری حکومت کی بہت بڑی کمزوری ہے۔

جنرل راحیل شریف سے ترکی کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خو رشید شاہ کا کہنا تھا کہ ترک صدر کی پاکستان آمد پر حکمرانوں کو چھوٹے صوبوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے تھا،ایوان صدر میں چاروں وزرائے اعلیٰ موجود ہونا چاہیے تھے۔کرپشن کے خلاف بل پارلیمنٹ سے پاس ہوتا تو زیادہ بہترتھا۔نواز شریف نے قطر کے شہزادے کا خط سپریم کورٹ میں پیش کرکے واضح کردیا ہے کہ کچھ توہے،خبرلیک معاملے کے کمیشن کے سربراہ کی تقرری سے شک مزید بڑھ رہاہے۔انہوں نے کہا کہ ہم وزیر داخلہ چودھری نثار کی کس کس بات کا اعتبار کریں،وہ اپنی ہر کہی ہوئی بات کو واپس لے لیتے ہیں ۔