منڈی بہاو الدین میں سفاک ملزمان کے ہاتھوں ماں ، بیٹی اور باپ کا قتل
منڈی بہاوالدین (صباح نیوز)منڈی بہاوالدین میں سفاک ملزمان نے گھر میں گھس کر تیز دھار آلے کے وار کرکے میاں،بیوی اور بیٹی کوقتل کردیا ہے۔پولیس کے مطابق گزشتہ روزمنڈی بہاوالدین کے علاقے مرالہ میں نامعلوم ملزمان افضل نامی شخص کے گھر میں گھسے اور گھرمیں سوئے افراد پر کلہاڑیوں کے وار کرتے ہوئے افضل اس کی بیوی اور اور سولہ سالہ بیٹی کو کلہاڑیوں کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ ملزمان نے تینوں افراد کو قتل کرنے کے بعد نہ صرف ان کی لاشوں کی بے حرمتی کی بلکہ ان کے جسمانی اعضا بھی کاٹے اور فرار ہوگئے۔
اہل علاقہ کے مطابق افضل ضلع سرگودھا کا رہائشی تھا اور گزشتہ پندرہ سال سے مرالہ میں ڈیرے پر ملازمت کررہا تھا۔پولیس نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے واقعے کو پرانی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔
واضح رہے کہ منڈی بہاالدین میں امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔ ایک ہفتے میں مختلف وارداتوں میں 9 افرادکو قتل کی جاچکا ہے۔