منڈی بہاوالدین میں ٹرک اور مسافر وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 12 زخمی

منڈی بہاوالدین میں ٹرک اور مسافر وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں ...
منڈی بہاوالدین میں ٹرک اور مسافر وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 12 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منڈی بہاوالدین (اے پی پی) منڈی بہاوالدین میں ٹرک اور مسافر وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔ نجی ٹیلی ویژن کے مطابق منڈی بہاوالدین کے نواحی علاقے موجیانوالہ کے قریب سرائے عالمگیر سے منڈی بہاوالدین آنے والی مسافر وین سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں وین ڈرائیور ندیم اور دو مسافر بچیاں شامل ہیں۔ امدادی ٹیموں نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ہے.