مہمندایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود برآمد
مہمندایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک) تحصیل حلیم زئی میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے تہہ خانے سے پانچ ہزار کلو بارودی مواد سمیت خطرناک اسلحہ اور خودکش جیکٹ بنانے والا سامان برآمد کیا ہے۔کمانڈنٹ مہمندرائفل کرنل مشتاق کے مطابق دو روز قبل یکہ غنڈ سے گرفتار ہونیوالے خودکش حملہ آورکی نشاندہی پر تحصیل حلیم زئی کے علاقے شانی خیل میں کارروائی کی گئی جہاں شدت پسندوں کے ٹھکانے میں موجود تہہ خانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا جسے میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا۔ برآمد ہونیوالے سامان میں پانچ ہزار کلو بارودی مواد،جہادی لٹریچر،آئی ڈیز،اینٹی ٹینک گن ،وائرلیس فون،سینکڑوں گولے اور خودکش جیکٹ میں استعمال ہونیوالا سامان شامل ہے۔کرنل مشتاق کے مطابق ایک ماہ کے دوران ایجنسی کے مختلف علاقوں سے خودکش حملہ آور سمیت 50 دہشت گرد گرفتار کیے گئے ہیں۔