چوروں نے پانی کی موٹریں چراناشروع کردیں، پولیس بے بس

چوروں نے پانی کی موٹریں چراناشروع کردیں، پولیس بے بس
چوروں نے پانی کی موٹریں چراناشروع کردیں، پولیس بے بس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میانوالی(ڈیلی پاکستان آن لائن)امن وامان کے قیام اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے نت نئے اقدامات کرتے ہیں لیکن جرائم پیشہ عناصر بھی اپناکام دکھاجاتے ہیں ، تھانہ چکڑالہ کی حدود میں بھی ان دنوں پانی کی موٹریں چرانے والا گروہ سرگرم ہے تاہم پولیس کو فی الحال کوئی کامیابی نہیں مل سکی ۔
تفصیلات کے مطابق وادی نمل کی حدود میں فتح خان نامی شخص کی موٹرچوری ہوئی تو اس نے کھوجی کتوں کا سہارالیا جو نواحی علاقے میں ایک گھر جاپہنچے ، فتح خان کی درخواست پر پولیس نے تفتیش کیلئے فریقین کو بلایا اور مبینہ ملزمان کے دوافراد کو تھانے میں بٹھالیا(واضح نہیں ہوسکا کہ گرفتاری ڈالی گئی یا حبس بے جامیں رکھا)۔
روزنامہ پاکستان کے رابطہ کرنے پر سٹیشن ہاﺅس آفیسر تھانہ چکڑالہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ گروہ نہیں صرف دوافراد تھے جن پر الزام لگا لیکن مبینہ ملزمان نے کسی چوری کا اعتراف نہیں کیا۔
فتح خان سے قبل مقامی آڑھتی حافظ مشتاق احمد کی موٹر بھی چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ مقامی لوگوں کاکہناتھاکہ اس سے قبل ڈکیتیاں معمول تھیں لیکن اب چوروں نے نیا طریقہ اپنا لیا اور گھروں کے باہر موجود موٹریں اور اس کے ساتھ تاریں لے اڑتے ہیں جبکہ پائپ وغیرہ وہیں چھوڑ جاتے ہیں، پولیس حتی الامکان مقدمات کے اندراج سے بھی گریز کرتی ہے ۔ یہ بھی انکشاف ہوا کہ اس سے قبل موجودہ سٹیشن ہاﺅس آفیسر کی تعیناتی کے دوران ہی علاقے میں ایک نوجوان کو قتل کردیاگیا لیکن ناقص تفتیش اور مبینہ طورپر ملزم پارٹی کیساتھ سازباز کی وجہ سے غریب مقتول کے والدین کو انصاف نہیں مل سکا۔

مزید :

میانوالی -