میانوالی، نقاب پوش نے گھر میں سوئی لڑکی پر تیزاب پھینک دیا

میانوالی، نقاب پوش نے گھر میں سوئی لڑکی پر تیزاب پھینک دیا
میانوالی، نقاب پوش نے گھر میں سوئی لڑکی پر تیزاب پھینک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میانوالی(ویب ڈیسک) میانوالی میں نقاب پوش نے گھر میں سوئی لڑکی پر تیزاب پھینک دیا جس سے لڑکی کا چہرے اور جسم کا 40 فیصد حصہ جھلس گیا ، واقعہ رشتہ اور خاندانی رنجش کی بنا پر پیش آیا۔ تحصیل پپلاں کے چک 19 ایم ایل میں گزشتہ رات نقاب پوش شخص نے گھر میں داخل ہو کر 24 سالہ ثمینہ نامی لڑکی پر تیزاب پھینک دیا اور موقع پر فرار ہو گیا .

روزنامہ جنگ کے مطابق متاثرہ لڑکی ثمینہ بی بی نے بتایا کہ وہ رات کو گھر کے صحن میں سوئی تھی کہ نقاب پوش جس نے چہرہ مکمل طور پر ڈھانپا ہوا تھا اور اس نے اپنے ہاتھ میں ایک گیلن جس میں تیزاب تھا پکڑا ہوا تھا اس پر انڈیل دیا جس سے اس کا جسم اور چہرے کا کچھ حصہ جل گیا۔ لڑکی نے بتایا کہ اس کی ایک سال قبل ذہنی مریض سے شادی کر دی گئی تھی اور ایک ماہ بعد ہی واپس اپنے والدین کے گھر واپس آکر طلاق لے لی اور اب اپنے والدین کے گھر میں رہائش پذیر ہے۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق تیزاب پھینکنے کی وجہ سے لڑکی کا 40 فیصد جسم کا حصہ جھلس گیا ہے۔

اخبار کا کہنا ہے کہ اس واقعہ پیچھے خاندانی اور رشتہ کی رنجش ہے جس کی وجہ سے یہ دلخراش واقعہ پیش آیا ، نامزد ملزم لڑکی کا قریبی رشتہ دار ہے ، متاثرہ لڑکی کے والد عبدالغفار کی مدعیت میں پولیس نے وسیم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔

مزید :

میانوالی -