میانوالی میں نوسر بازوں نے لڑائی چھڑانے کیلئے آئے دکانداروں کی جیبوں کا صفایا کر دیا

میانوالی میں نوسر بازوں نے لڑائی چھڑانے کیلئے آئے دکانداروں کی جیبوں کا ...
میانوالی میں نوسر بازوں نے لڑائی چھڑانے کیلئے آئے دکانداروں کی جیبوں کا صفایا کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میانوالی (مانیٹرنگ ڈیسک ) میانوالی میں نوسربازوں نے بیچ بچاﺅ کیلئے آنے والے افراد کی جبیں کاٹ لیں ۔ 

ایکسپریس نیو ز کے مطابق میانوالی میں نوسر بازوں نے لوگوں کی جبیں صاف کرنے کا نیا طریقہ دھونڈ لیا ۔لڑائی دیکھ کر آنے والے 2دوکانداروں کی جبیں کاٹ کر رفو چکر ہو گئے جس کے بعد متاثرہ دکانداروں نے پولیس کی رپورٹ کر دیا۔

فن لینڈ کی وزارت تعلیم نے سکول سسٹم میں انقلابی تبدیل کا اعلان کر دیا ، 5مضامین نصاب سے ختم

ذرائع کا کہنا ہے کہ میانوالی کے مین بازار میں طالب علم آپس میں لڑ رہے تھے ، لڑائی دیکھ کر 2دوکاندار بیچ بچاﺅ کرانے کیلئے آگئے بڑھے تو گھات لگائے نوسر بازوں نے شور شرابے اور رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں کی جبیں صاف کر لیں اورفرار ہو گئے ۔واقعے کے بعد متاثرہ دکانداروں نے پولیس کو درخواست جمع کرادی ہے۔

خورشید شاہ کا وزیر اعظم نوازشریف کو خط ، گڈانی حادثے کی تحقیقات , لواحقین کو معاوضہ دینے کا مطالبہ

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ نوسر باز ایک سوجی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت اپنے ساتھیوں کو کسی مقام پر لڑنے کا کہتے ہیں اور خود ذرا فاصلے پر کھڑ ے ہو جاتے ہیں تاہم جب لڑائی دیکھ کر لوگ چھڑانے کیلئے آگے بڑھتے ہیں تو یہ جیب تراش رش میں ان لوگوں کی جبیں کاٹ کر دائیں بائیں ہو جاتے ہیں ۔

مزید :

میانوالی -