چار بچوں کا باپ زندہ جل گیا
سانگلہ ہل ( آئی این پی)سانگلہ ہل میں گھر کے اندرانی کمرے میں آگ لگنے سے چار بچوں کا باپ ملک محمد اسلم زندہ جل گیا۔
ملک محمد اسلم اپنے گھر کے اندر گیس کے چولہے پر دودہ گرم کررہا تھا اس دوران اس کے کپڑوں کو آگ لگ گئی اسے آگ لگنے کا پتہ نہ چل سکا اسی طرح وہ اپنے بستر میں جاکر لیٹ گیا اور سارے بستر کو آگ لگ جانے پر اس کا جسم بری طرح جھلس گیا اس کی چیخ وپکار پر گھر والے جاگ اٹھے اسے فوری طور پر الاہیڈ ہسپتال لے جایا گیا جہا ں پر وہ ذخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔