شہری کے گھر میں گھسنے والا نشے میں دھت پولیس کانسٹیبل گرفتار

شہری کے گھر میں گھسنے والا نشے میں دھت پولیس کانسٹیبل گرفتار
 شہری کے گھر میں گھسنے والا نشے میں دھت پولیس کانسٹیبل گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ننکانہ صاحب (ویب ڈیسک) آفیسرز کالونی میں نشے میں دھت کانسٹیبل کی سرکاری اسلحہ سمیت عمران خان کے گھر میں گھس کر ڈکیتی کی کوشش۔ اہل خانہ کی چیخ و پکار پر اہل محلہ جاگ پڑے ۔ ڈی ایس پی سرکل نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

کالونی محکمہ زراعت کے بالمقابل پولیس ناکہ پر تعینات پولیس کانسٹیبل بلال منیر گذشتہ صبح پانچ بجے نشے میں دھت سرکاری رائفل سمیت سیڑھی لگا کر عمران خان کے گھر میں گھس گیا اہل خانہ نے نماز پڑھنے کے دوران شور سن کر کمرے کی اندر سے کنڈی لگالی جس پر ملزم نے دھمکی دی کہ دروازہ کھولو ورنہ ہم توڑ دیں گے تمہارے گھر میں چھپے دہشت گردوں کو پکڑنا ہے اہل خانہ نے 15پر پولیس کو اطلاع دی جس پر ڈی ایس پی سرکل عمر فاروق بلوچ نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔ یاد رہے کہ یہ وقوعہ آفیسرزکالونی کے ساتھ واقع گلی میں پیش آیا۔

مزید :

ننکانہ صاحب -