سانگلہ ہل میں بیمار لڑکی ماں کے پاؤں دھوکر پانی پینے سے تندرست
ننکانہ صاحب (آن لائن) خبررساں ایجنسی نے دعویٰ کی اہے کہ سانگلہ ہل میں آٹھ سال سے بیمار لڑکی ماں کے پائوں دھوکر پانی پینے سے تندرست ہو گئی جس کے بعدبیٹی نے محنت کش والدہ کو مزدوری سے ہٹا دیا اور دن رات اسکی خدمت کرنے میں مصروف ہوگئی ۔
آن لائن ایجنسی کے مطابق نواحی گائوں مصطفی آبا د میں ایک خاتون عائشہ بی بی برسوںسے تنور پر روٹیاں لگا کر محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پال رہی تھی اسکی بچی طاہرہ آٹھ سال سے پیٹ کے درد میں مبتلا رہتی تھی کافی علاج کرانے کے بعدبھی وہ صحت مند نہ ہوئی گزشتہ رات طاہرہ کو خواب میں بتایا گیا کہ تم اپنی والدہ کے پائوں دھوکر وہ پانی پیئو جس سے تم صحت یاب ہوجائوں گی مدڑ ڈے (ماں کی عظمت کو سلام ) کے موقع پر رات کے وقت خواب سے بیدار ہونے کے بعد طاہرہ نے اپنی والدہ کوچارپائی پر بیٹھا کر پانی سے اسکے پائوںدھوئے اور طاہرہ نے وہ پانی پی لیا آدھا گھنٹے کے بعد طاہر ہ خدا کی قدر ت سے صحت یاب ہوگئی اس پر اس نے اپنی ماں کو خواب سناتے ہوئے اس کے پائوں پرسر رکھ کر اس سے ناراضگی کی معافی ما نگی اور ماں کو مزدوری سے منع کر دیا اور اسکی خدمت میں مصروف ہوگئی ۔