ننکانہ صاحب: نمبردار کی حویلی سے ملازم کی درخت سے لٹکتی نعش برآمد
ننکانہ صاحب (ویب ڈیسک) قتل یا خود کشی؟ نواحی گاﺅں پیڑے والی کا رہائشی 30 سالہ محمد ساجد گاﺅں کے نمبردار ریاست کے پاس ملازم تھا جو رات کو حویلی میں سویا کہ صبح حویلی میں درخت کے ساتھ مردہ حالت میں الٹا لٹک رہا تھا، یہ معمہ حل طلب ہے کہ اس نے خودکشی کی یا اسے قتل کر کے درخت کے ساتھ لٹکایا گیا ہے۔ پولیس تھانہ صدر ننکانہ صاحب کے ذرائع کے مطابق متوفی کے ورثاءنے اسے اللہ کی رضا سمجھ کر کسی قسم کی قانونی کارروائی کرانے سے انکار کر دیا ہے۔
TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی