اب بھارتی پنجاب 47ءجیسی غلطی نہیں کریگا کشمیر کبھی بھارت کی شہ رگ نہیں تھی: سکھ رہنما

اب بھارتی پنجاب 47ءجیسی غلطی نہیں کریگا کشمیر کبھی بھارت کی شہ رگ نہیں تھی: ...
اب بھارتی پنجاب 47ءجیسی غلطی نہیں کریگا کشمیر کبھی بھارت کی شہ رگ نہیں تھی: سکھ رہنما

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ننکانہ صاحب (آن لائن) بھارتی امرتسر شرومنی ببر اکالی دل کے رہنماﺅں بوٹا سنگھ، سربجیت سنگھ نے بھارت روانگی سے قبل ایک انٹرویو میں کہا کہ اب سکھ قوم پاکستان کو انتہائی طاقتور اور مضبوط ملک دیکھنا چاہتی ہے ہم مسلمانوں سے وعدہ کرتے ہیں کہ اب بھارتی پنجاب 1947ءجیسی غلطی نہیں کرے گا اور ہم یہ بات کھلے دل سے تسلیم کرتے ہیں کہ بھارتی سرکار مودی غنڈہ گردی کر کے مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کا نا حق قتل عام کروا رہی ہے۔ کشمیر کبھی بھارت کی شہ رگ نہ تھی اور نہ ہی بندوق کی نوک پر بن سکتی ہے کشمیر کی آزاد ی کشمیریوں کا حق ہے۔ کشمیر پہلے آزاد ہوگا اور اس کے بعد آزاد خالصتان بھی اللہ کے فضل و کرم سے آزاد ہو جائے گا۔

مودی سرکار کا اوچھا وار، وادی نیلم میں ایل او سی کے قریب بس اور پھر ایمبولینس پر گولہ باری، 7 مسافر شہید، 7 زخمی

مزید :

ننکانہ صاحب -