منڈی فیض آباد: کار کے خفیہ خانوں سے کروڑوں روپے کی چرس برآمد، میاں، بیوی گرفتار
ننکانہ صاحب (ویب ڈیسک) پولیس نے ناکہ پر چیکنگ کے دوران ایک مشکوک کار کو روک کر اس کی تلاشی کے دوران اسکے خفیہ خانوں سے کروڑوں روپے مالیت کی بھاری مقدار میں چرس برآمد کر کے ملزمان میاں بیوی کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے تھانہ کے قریب ناکہ لگا رکھا تھا کار نمبر LXO4241 کو روک کر تلاشی لی تو کار خانوں سے ساٹھ کلو چرس برآمد ہوئی جسکی مالیت کروڑوں روپے میں بتائی جاتی ہے اور ملزمان غلام مجتبیٰ اور اسکی بیوی سلمیٰ بی بی کو حراست میں لے لیا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزموں نے انکشاف کیا کہ وہ دونوں میاں بیوی منشیات کا کاروبار کرتے ہیں اور فیصل آباد میں منشیات مختلف ایجنٹوں کے ذریعے فروخت کرتے ہیں۔