نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر عبدالسلام کا کزن ننکانہ صاحب میں قتل

نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر عبدالسلام کا کزن ننکانہ صاحب میں قتل
نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر عبدالسلام کا کزن ننکانہ صاحب میں قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ننکانہ صاحب (ویب ڈیسک)ننکانہ صاحب فائرنگ کے ایک واقعہ میں نوبل انعام حاصل کرنے والے سائنسدان ڈاکٹر عبدالسلام کے کزن ملک سلیم لطیف کو قتل کر دیا گیا۔گذشتہ روز جمعرات کو فائرنگ کے نتیجے میں ان کا بیٹا بھی زخمی ہوا۔ ہلاک ہونے والے ملک سلیم لطیف وکیل تھے۔فائرنگ کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ بیٹے فرحان ایڈوو کیٹ کے ساتھ موٹر سائیکل پر اپنے دفتر جارہے تھے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق سلیم لطیف پر مقامی ہوٹل کے نزدیک گورو بازارمیں پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ ارشد عرف کوڈو نے فائرنگ کی۔ واقعہ کے بعد ڈی پی او صاحبزا دہ بلال عمر نے ہوٹل کی فوٹیج حاصل کرکے وقوعہ کے بعد ملزم ارشد عرف کوڈو کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ وقوعہ کے فوری بعد پولیس کے اعلیٰ افسران اور وکلاءکی بھاری تعداد ہسپتال پہنچ گئی۔ مقتول کا ایک بیٹا اویس لاہور میں سول جج ہے۔

مزید :

ننکانہ صاحب -