عوام نے نوازشریف کی رخصتی کا نعرہ لگادیا،تبدیلی کی ہوا خیبرپختونخوا سے چلی:شاہ محمود قریشی

عوام نے نوازشریف کی رخصتی کا نعرہ لگادیا،تبدیلی کی ہوا خیبرپختونخوا سے ...
عوام نے نوازشریف کی رخصتی کا نعرہ لگادیا،تبدیلی کی ہوا خیبرپختونخوا سے چلی:شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام نے وزیر اعظم نوازشریف کی رخصتی کا نعرہ لگادیاہے،ان کی رخصتی سے انکارکرنے والے بھی آج یہ نعرہ لگارہے ہیں.

پرواز کے دوران کپتان کے سونے پر مسافروں نے شکایت درج کروا دی ،معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں ،ترجمان پی آئی اے

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اس تبدیلی کی ہوا خیبرپختونخوا سے چلی تھی جو اب پنجاب ، سندھ  اور بلوچستان میں بھی داخل ہوگئی ہے۔مسلم لیگ (ن) بیرون ملک پاکستانیوں کوووٹ کا حق دینانہیں چاہتی،اگرقوم کو جگانا ہے تو تعلیمی شعور پیدا کرناہوگا۔تاثر دیاگیا کہ ترقی سڑکوں کی تعمیر سے آتی ہے جبکہ اصل ترقی انسانوں پر سرمایہ کاری سے آتی ہے،ہم پاکستانی قوم کو سراٹھاکر جینے کا سلیقہ سیکھائیں گے۔

مزید :

نوشہرہ -