سیاستدانوں کی اداروں میں مداخلت سے ملک تباہی کے دہانے پرپہنچا:پرویز خٹک

سیاستدانوں کی اداروں میں مداخلت سے ملک تباہی کے دہانے پرپہنچا:پرویز خٹک
سیاستدانوں کی اداروں میں مداخلت سے ملک تباہی کے دہانے پرپہنچا:پرویز خٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہمارے سیاستدانوں کی اداروں میں ذاتی طور پرمداخلت کی وجہ سے ملک تباہی کے دہانے پرپہنچ گیا ہے۔

حکومت نے مردم شماری کرانے کی تیاری پکڑ لی ،مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 15دسمبر کو ہو گا
تفصیلات کے مطابق جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نظام کی تبدیلی میں بھی کرپٹ سیاستدان حائل ہیں،ہم نے3سال دن رات ایک کرکے صوبے کے تباہ حال اداروں کی بحالی کے لئے جہاد کیاہے۔خیبر پختونخوا میں ہم نے تعلیم اور صحت سمیت تمام اداروں میں بھرتیوں کاصاف و شفاف نظام رائج کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کو ان کا حق دلانے کے لئے میرٹ اور انصاف کا بول بھی بالا کیاہے۔

مزید :

نوشہرہ -