ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے باریاں مقرر کی ہوئی ہیں ، نواز شریف کو30 سالوں میں نیا پاکستان بنانے کا خیال کیوں نہ آیا: پرویز خٹک

ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے باریاں مقرر کی ہوئی ہیں ، نواز شریف کو30 سالوں میں نیا ...
ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے باریاں مقرر کی ہوئی ہیں ، نواز شریف کو30 سالوں میں نیا پاکستان بنانے کا خیال کیوں نہ آیا: پرویز خٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ نواز شریف اور اُن کی لیگ بھی ’’ نیا پاکستان‘‘  بنانے کی باتیں کرتے ہیں، گزشتہ 30 سالوں میں اُنہیں’’ نیا پاکستان ‘‘ بنانے کا خیال نہیں آیا ؟  ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے باریاں مقرر کی ہوئی  ، یہ لوگ قوم کے مجرم ہیں،  ان سیاسی مجرموں نے اپنے مفادات کی خاطر قومی اداروں کو تباہاور پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے نہیں دیا ،  یہ باری باری ملک کو لوٹتے رہے  ،  واحد عمران خان ہے جس نے ان کی لوٹ مار کو چیلنج کیا اور سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کردیا ، نواز شریف ﷲ تعالیٰ کی پکڑ کا شکار ہیں ، ایک وقت تھا کہ وہ کنٹینر پر تنقید کرتا تھا اور اب خود کنٹینر پر بیٹھنے پر مجبور ہے ، نواز شریف کہتے تھے کہ فیصلے سڑکوں پر نہیں ہوتے مگر آج خود سڑکوں پر نکل آئے ہیں ، اس کے غرور، تکبر اور قوم سے دغا بازی ان کو سڑکوں پر لے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مصری بانڈہ کے علاقے مشک علی محمد  میں بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہعوام ان لوگوں کو پہچان چکے ہیں ، یہ مزید دھوکہ نہیں دے سکتے تحریک انصاف کی اتحادی صوبائی حکومت نے 70 سال سے تباہ حال اداروں کو ٹھیک کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے ،  عوام کے آسانی کیلئے قانونی سازی کی ، اب ادارے سیاستدانوں کی غلامی کی بجائے عوام کی خدمت کرنے لگے ہیں، اصلاحات کا یہ تسلسل نئے پاکستان کی طرف عملی قدم ہے،عوام کو چاہیئے کہ وہ کاکا ، ماما اور چاچا کی پالیسی سے نکل کر ایماندار قیادت کا انتخاب کریں۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف اللہ کی گرفت میں آچکے ہیں،  ان کو غرور تکبر لے ڈوبا ہے ، تحریک انصاف کے خلاف کنٹینرز اور سڑکوں کی سیاست کی بات کرنے والے نوازشریف آج خود سڑکوں پر مارچ کر رہے اور کنٹینر پر بھی چڑھ چکے ہیں، چند ہفتوں میں ان کے خلاف احتساب عدالت میں مقدمات کی سماعت شروع ہونے والی ہے، نوازشریف نہ گھبرائیں ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، ان سے لوٹی ہوئی قومی دولت کی ایک ایک پائی وصول کریں گے ،کرپشن اور پاکستان مزید  ایک ساتھ نہیں چل سکتا۔انہوں نے کہا کہ  پوری قوم پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ ہے اوران کوسلام پیش کرتی ہے کہ انھوں نے حکمران ٹولے کو عدالتوں میں لے کر آئے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا  نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ سیدھی سیاست کی ہے ، دغا بازی سے کبھی کام نہیں لیاجبکہ ہمارے مخالفین ہماری ترقیاتی سکیموں پر سیاست کرتے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ وہ اپنے طور پر ایک گلی تک نہیں بنا سکے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پولیس کو اختیار دیا مگر اس شرط پر کہ تھانے میں غریب سے نا انصافی اور بدمعاشی برداشت نہیں کریں گے ، تین سال زبانی اختیارات دیئے اور اب قانون سازی کرکے اسے دیرپا بنا دیا۔ پولیس پہلے سیاسی لوگوں کی غلام تھی اب آزاد، بااختیار اور قوم کی خدمتگار ہے ۔ 

مزید :

نوشہرہ -