میرہ خوشکی نامعلوم افراد کی فائرنگ،ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی

میرہ خوشکی نامعلوم افراد کی فائرنگ،ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی
میرہ خوشکی نامعلوم افراد کی فائرنگ،ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)میرہ خوشکی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔

آپ کے گھر میں موجود وہ چیز جو چپکے سے آپ کی جان لے سکتی ہے

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے میرہ خوشکی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کی زد میں آکر دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔لیکن ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔پولیس نے جاں بحق شخص لا ش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے اور زخمی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاںاس کا علاج معالجہ جاری ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ پرانی دشمنی کی بنا پر کی گئی ہے ۔ جبکہ نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید :

نوشہرہ -