نوشہرہ: لین دین کا تنازعہ، مخالفین کا حملہ ڈنڈوں کے وار، پشتو گلوکارہ زرسانگہ سمیت 6 افراد زخمی، 6 ملزمان گرفتار ، مریم اورنگزیب کی مذمت

نوشہرہ: لین دین کا تنازعہ، مخالفین کا حملہ ڈنڈوں کے وار، پشتو گلوکارہ ...
نوشہرہ: لین دین کا تنازعہ، مخالفین کا حملہ ڈنڈوں کے وار، پشتو گلوکارہ زرسانگہ سمیت 6 افراد زخمی، 6 ملزمان گرفتار ، مریم اورنگزیب کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ (ویب ڈیسک) نوشہرہ کے نواحی علاقے پیرپیائی بیاکورنہ میں معروف پشتو گلوکارہ زرسانگہ کے گھر پر مخالفین نے حملہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق مخالفین نے لین دین کے تنازع پر زرسانگہ کے گھر پر حملہ کیا۔ ڈنڈوں کے وار سے زرسانگہ سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ مخالفین کی جانب سے زرسانگہ اور تین بیٹوں کے خلاف رپورٹ درج کرا دی گئی ہے۔

دریں اثنا وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے پشتو گلوکارہ زرسانگر کے گھر پر حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرسانگہ ہمارا سرمایہ ہیں۔ حملے سے خیبر پی کے حکومت کے امن و امان کے دعوے بے نقاب ہوگئے۔ صوبائی حکومت نے فنکارہ کی مدد تو درکنار مذمت بھی نہیں کی۔ وفاقی حکومت گلوکارہ زرسانگہ کو مشکل کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی۔

مزید :

نوشہرہ -