کنٹو نمنٹ بورڈ رسالپور وارڈ 1 کا ضمنی الیکشن ، تحریک انصاف کامیاب ، اے این پی دوسرے ،پیپلز پارٹی تیسرے اور نواز لیگ چوتھے نمبر پر رہی

کنٹو نمنٹ بورڈ رسالپور وارڈ 1 کا ضمنی الیکشن ، تحریک انصاف کامیاب ، اے این پی ...
کنٹو نمنٹ بورڈ رسالپور وارڈ 1 کا ضمنی الیکشن ، تحریک انصاف کامیاب ، اے این پی دوسرے ،پیپلز پارٹی تیسرے اور نواز لیگ چوتھے نمبر پر رہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ کینٹ(آن لائن )نوشہرہ کنٹونمنٹ بورڈ رسالپور وارڈ  1  کا ضمنی الیکشن تحریک انصاف نےمیدان مار لیا ، تحریک انصاف کے امیدوار ساجد فہیم مشوانی نے 1986ووٹ حاصل کرکے فاتح قرار پائے، کنٹونمنٹ بورڈ رسالپور وارڈ 1 کے ممبر اور سابق وائس چیرمین عابدکلیم مشوانی کی نا گہانی وفات کے بعد نشست خالی ہوئی تھی، عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار نے 586ووٹ لیکردوسری ،پاکستان پیپلز پارٹی نے تیسری اور پاکستان مسلم لیگ ن نے چوتھی پوزیشن حاصل کی،مرد اور خواتین کے لیے الگ الگ پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھے، الیکشن کمشن نوشہرہ کے مطابق 38ووٹ مسترد ہوئے، پولنگ کا عمل مجموعی طور پر پر امن رہا پاک فوج ،پولیس ،ایلیٹ فورس اور لیڈیز پولیس کی نفری تعینات کی گئی تھی۔پولنگ صبح آٹھ سے چار بجے تک بغیر کسی وقفہ سے جاری رہی، کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ رسالپور کے وارڈ  1 میں ضمنی الیکشن تحریک انصاف کے امیدوار ساجد فہیم مشوانی نے 1986ووٹ لیکر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ ضمنی الیکشن میں کل ووٹرز کی تعداد 6577ہے، مرد وں اور خواتین کے لئے  آٹھ  8 پولنگ بوتھ بنائے گئے تھے۔پولنگ کا عمل مجموعی طور پر پر امن رہا پاک فوج ،پولیس ،ایلیٹ فورس اور لیڈیز پولیس کی نفری تعینات کی گئی تھی۔نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار ساجد فہیم مشوانی نے 1986ووٹ،عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار فواد خان نے 586ووٹ ،پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد اسلام نے 157ووٹ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار پیر زرحیات نے66ووٹ حاصل کئے جبکہ  38ووٹ مسترد ہوئے۔

دوسری طرف وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک اور ناظم اعلیٰ ضلع نوشہرہ لیاقت خٹک نے تحریک انصاف کے امیدوار ساجد فہیم مشوانی کو بھاری اکثریت سے کنٹونمنٹ بورڈ رسالپور وارڈ ون کے ضمنی الیکشن جیتنے پر دلی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا رسالپور میں بھاری اکثریت سے کامیابی مخالفین کے لیے واضح پیغام ہے،  ملک میں عوام بیدار ہوچکے ہیں،  کرپشن کے خلاف تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے ،ساجد فہیم مشوانی رسالپور کی ترقی کے لیے اپنے پیش رو اپنے بھائی عابدکلیم مشوانی کی طرح عوام کی بہتر خدمت کریں گئے،صوبائی حکومت عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت پیار ہیں آج کی کامیابی عمران خان کی پالیسوں پر عوام کا مکمل اعتماد کا اظہار ہے۔

مزید :

نوشہرہ -