ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خواجہ محمد سکندر ذیشان کا پبی تحصیل کمپلیکس کے جگہ کا معائنہ

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خواجہ محمد سکندر ذیشان کا پبی تحصیل کمپلیکس کے جگہ کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پبی ( نما ئندہ پاکستان)ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خوا جہ محمد سکندر ذیشان نے پبی تحصیل کمپلیکس کے لئے مجوزہ جگہ کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر پبی نے بریفنگ دی۔ تحصیل کمپلیکس پبی کی تعمیر کے لئے جلد از جلد اقدامات اٹھانے کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خواجہ محمد سکندر ذیشان نے گذشتہ روز وزیر اعلیٰ انسپکشن و مانیٹرنگ ٹیم کے ہمراہ تحصیل پبی کمپلیکس کے لئے مجوزہ جگہ کا دورہ کیا۔اور اس کے مختلف حصے دیکھیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پبی محمود احمد، اے ڈی اومحکمہ تعلیم یوسف شاہ،محکمہ مال، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ، محکمہ پبلک ہیلتھ ، محکمہ خوراک اور ٹی ایم اے پبی کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمود احمد نے تحصیل پبی کمپلیکس کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چھ کنال اراضی میں تحصیل دفاتر اورتحصیل افسران کی لئے رہائشی عمارت تعمیر کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پبی کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے تحصیل کادرجہ دے دیا ہے اور اب تمام تحصیل دفاتر پبی منتقل کئے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خواجہ محمد سکندر ذیشان نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو ہدایت کی کہ بلڈنگ کی تعمیر میں تمام جدید سہولیات کو مدنظر رکھا جائے ۔ اور تحصیل کمپلیکس کی جلد تعمیر کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ تاکہ عوام کو تحصیل کی سہولیات ان کی دہلیز پر جلد از جلد منتقل کی جائیں۔