پرویز خٹک کی خدمت اور ایمانداری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں‘ لیاقت خان خٹک
نوشہرہ(بیورورپورٹ) ضلع ناظم نوشہرہ لیاقت خان خٹک اور ضلعی کونسلر ذوالفقار خٹک نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک کی خدمات اور ایمانداری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے عائشہ گلالئی کے الزامات انتہائی جھوٹ اور من گھڑت ہیں انہوں نے جو الزامات لگائے ہیں ان کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں وہ اپنی مفادات کی خاطر پارٹی چیئرمین اور وزیراعلیٰ پرالزامات لگارہے ہیں پرویز خان خٹک نے اپنی تیس سالہ سیاست میں نہ کبھی کرپشن کی اور نہ کبھی جھوٹ بولا ہے وہ اپنی خدمات کی بنیاد پر مقبول سیاسی رہنما ہیں پرویز خان خٹک اب تک ایک پیسے کا کرپشن کاالزام نہیں لگا اور نہ کبھی انہوں نے کرپشن کی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عائشہ گلالئی کو چار سال میں پارٹی میں کوئی غلط کام نہیں دیکھا لیکن اچانک ان کو تحریک انصاف اور ان کے لیڈر غلط نظر آئیں ان کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہے انہوں نے اپنے ذاتی مفاد کیلئے پارٹی لیڈران کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے ان کی اصل حقیقت عوام پر عیاں ہوچکی ہے کیونکہ انہوں نے الزامات لالچ میں اور کسی کے کہنے پر لگائیں ہیں انہوں نے کہا کہ پرویز خان خٹک کی سیاست خیبرپختونخوا کے عوام کے علاوہ پورے پاکستان کے عوام جانتے ہیں کہ انہوں نے کرپشن سے پاک سیاست کی ہے اور اپنے ذات کیلئے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا بلکہ عوام کے مسائل حل کئے اور عوام کو بنیادی مسائل کے علاوہ بیروزگاری کے خاتمے میں بھی اپنا کردارادا کرتے ہوئے ہزاروں افراد کو میرٹ پر بھرتی کئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے قیادت پر الزام مسلم لیگ ن کی قیادت اور عائشہ گلالئی کا گٹھ جوڑ ہیں۔