سماج دشمن عناصرکیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ، 37ملزمان ، 2اشتہاری گرفتار

سماج دشمن عناصرکیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ، 37ملزمان ، 2اشتہاری گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سٹی،کینٹ ، رورل اور صدر ڈویژنزکے مختلف تھانہ جات کے حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن اور مختلف کاروائیوں کے دوران قتل اقدام قتل،راہزنی،ڈکیتی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب02اشتہاری مجرمان سمیت37جرائم پیشہ مشتبہ و منشیات فروش،سکیورٹی انتظامات نے کرنے پر2اور ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے پر 20 کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور محمد طاہر خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان کی نگرانی میں پشاور نے سٹی ،کینٹ ، رورل اور صدر ڈویژنز کے مختلف تھانہ جات کے حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشنز،ناکہ بندیوں اور مختلف کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے مجرموں کے ٹکانوں پر چھاپے لگائے ان چھاپوں کے دوران شہر کے داخلی وخارجی راستوں پرناکہ بندیوں اور مختلف کاروائیوں کے دوران قتل اقدام قتل،راہزنی ،ڈکیتی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 02اشتہاری مجرمان سمیت 37جرائم پیشہ مشتبہ و منشیات فروش ،28 غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں اور ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے 20افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے01عدد کلاشنکوف،15عدد پستولیں،ایک عدد رپیٹر،ایک بندوق ،ایک عدد رائفل ،250عدد کارتوس،15کلو گرام چرس اور 52بوتل شراب برآمد کرکے ملزموں کے خلاف مختلف مقدمات درج کر دی گئی ہیں ۔