قوم کوکی خیل کو ریلی للمہ کی اراضی دلائی جائے ،جے یو آئی خیبر

قوم کوکی خیل کو ریلی للمہ کی اراضی دلائی جائے ،جے یو آئی خیبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ) قبائل اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں نہ کہ اُن پر اپنے فیصلے مسلط کئے جائے۔جے یو آئی خیبرایجنسی فاٹا کو 2018 ء سے قبل خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کی بجائے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک قوم کوکی خیل کے زمین ریگی للمہ کے مسلے کا حل نکالے اور قوم کوکی خیل کے اباؤ اجداد کی زمین ریگی للمہ انکے حوالے کریں۔ اس وقت محب وطن قبائل کیمپوں اور ٹینٹس میں رہائش پزیر ہیں اور ضرورت اس بات کی ہے کہ انکو اپنے علاقوں میں باعزت طریقے سے واپس بھیج کر آباد کیے جائے اور انکے مستقبل کے فیصلے انکے مرضی کے مطابق کیے جائے نہ کہ اُن پر اپنے من پسندفیصلے مسلط کیے جائے۔انصاف کے ٹھیکدار صوبے کے فنڈز صوبے میں فلاحی کاموں کی بجائے پنجاب میں جلسوں کے دوران ناچ گانوں پر خرچ کر رہے ہیں اور بنی گالہ سے چلنے والی صوبائی حکومت کا قبائلیوں کے مستقبل کا فیصلہ ان کے مرضی کے بغیر منظور نہیں ۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا فاٹا کو یونٹس میں تقسیم کرنے کی بجائے ہزارہ ڈویژن یونٹس کی خیر منائے کیونکے وہ صوبے سے نکلنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جے یو آئی خیبر ایجنسی کے جنرل سیکرٹری مولانہ شمس الدین ، سیکرٹری اطلاعات خیبر ایجنسی قاری جہاد شاہ آفریدی اور نائب امیر خان محمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہو ں نے مزید کہا کہ اگر صوبائی حکومت قبائلیوں سے مخلص ہے تو کوکی خیل قوم کی زمین ریگی للمہ ان کے حوالے کریں اور اس پر جاری تعمیراتی کام کو فوراََ بند کروائے اورصوبے میں رہائش پزیر متاثرین کو تنگ نہ کریں بلکہ اُن کیلئے سہولیات میسر کریں۔ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی ایک طرف قبائلیوں کی مستقبل کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف صوبے کے پولیس نے فاٹا کے ٹی ڈی پیز کی زندگی اجیرن بنائی ہیں اور انکے ساتھ غیروں جیسا برتاؤں اپنائے ہوئے ہیں۔