گاڑیوں سے غیر قانونی ٹیکس کا سلسلہ بند کیا جائے‘ زینا گل

گاڑیوں سے غیر قانونی ٹیکس کا سلسلہ بند کیا جائے‘ زینا گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جمرود (نمائندہ خصوصی)خیبرا یجنسی کی تحصیل جمرود سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکنان ریٹائرڈ صوبیدار زینا گل اور بختر جان ابدال نے جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خیبر ایجنسی کی جمرود اور طورخم کسٹم والوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان گاڑیوں سے وہ غیر قانونی اور ناجائز ٹیکس فوری طور پر بند کریں جو اُن گاڑیوں سے وصول کرتے ہیں جو پاکستان سے مختلف قسم کے اقسام کے سامان افغانستان کو سپلائی کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جمرود اور طورخم کے کسٹم والے مزکورہ گاڑیوں سے فی گاڑی 2500 روپے وصول کرتے ہیں اور پھر وہ یہ رقم آپس میں بانٹ لیتے ہیں کیونکہ وہ ان ٹیکسوں کا کوئی حساب کتاب نہیں رکھتے ہیں جس کی وجہ سے قومی خزانے کو سالانہ کرڑوں روپوں کا نقصان پہنچ جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک بار پھر ان کسٹم والے سے پُر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ یہ غیر قانونی ٹیکس فوری طور پر بند کریں اور اپنے جیبوں کی بجائے اس کو قومی خزانے میں جمع کرے بصورت دیگر ہم اس ناجائز کام کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کرئینگے اور عدالت کو بھی جائینگے۔