پشاور یونیورسٹی کے طلباء سے ناانصافی بند کی جائے

پشاور یونیورسٹی کے طلباء سے ناانصافی بند کی جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

باجوڑ ایجنسی (نمائندہ پاکستنا) پشاور یونیورسٹی کے طلباء سے روا رکھے جانے والا ظلم و ذیادتی بند کی جائے اور ان کے مطالبات جلد منظور کی جائے پیپلز سٹونٹس فیڈریشن باجوڑایجنسی کے سابقہ صدر سرتاج عزیز اور جنرل سیکرٹری واجد اتمانی نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پشاور یونؤرسٹی کے طالب علم 21ویں روز سے اپنے مطالبات اور اپنے مسائل کے حل کیلئے پشاور یونیورسٹی میں دھرنا پر بیٹھے ہیں اور بے سروسامان اور مشکل حالات میں اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کر رہے ہیں صوبائی حکومت اور مرکزی حکومت طلبہ کے مسائل حل کرنے میں مکمل نا کام ہوئے ہیں انہوں نے صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہیں کہ عمران خان نے بتایا تھا کہ اگر خیبر پختونخواہ میں کسی نے دھرنا دیا تو میں استعفاء ددونگا اب ہم اس سے استعفا کا مطالبہ کرتے ہیں اور یہ ااعلان کرتے ہیں اگر21 دسمبر تک ان کے مطالبات حل نہیں کے گئے تو یم ایجنسی میں موجود تمام کالجز کو بند کرینگے اور پشاور یونیورسٹی کے طلبہ کے ساتھ کھڑے ہونگے۔۔۔۔۔