ملاکنڈ میں کرپٹ افسران اپنا بوریا بستر گول کردیں ،شکیل ایڈوکیٹ
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ )وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاکہ مالاکنڈمیں کرپٹ افسران کیلئے کوئی بھی جگہ نہیں ہے کیونکہ ہم نہ خودکرپشن کرتے ہیں اورنہ کسی کوکرپشن کرنے کی اجازت دیں گے افسران عوام کے خادم ہے وہ اپناقبلہ درست کریں کیونکہ ہم کسی کے بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے ۔عوام کے حقو ق کیلئے جیل جاناتودرکنارسرکٹوانے سے بھی دریغ نہیں کریں گے ۔ان خیالات کااظہارشکیل خان ایڈوکیٹ نے اخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران اپنے کرپشن کوچھپانے کیلئے ڈرامہ بازی کررہے ہیں مگروہ کھبی بھی اپنے مقاصدمیں کامیاب نہیں ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے کرپٹ اورنااہل افسران اورعملہ کی وجہ سے حکومت کروڑوپے روپے ڈوب ہوگئے ہیں اٹھ اٹھ سالوں سے ٹیوب بندہوچکے ہیں اورعوام پانی کے لئے ترس رہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم نے تبدیلی کے نام پرعوام سے ووٹ لیاہے اگرہم عوا م کواپناجائز حقوق نہیں دیں سکتے توپھرہمیں اقتدارمیں رہنے کاکوئی بھی جوازنہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس سے قبل لوٹ مارکابازارگرم تھا افسران نے لوٹ مارکرکے ریکارڈکرپشن کی مگراب احتساب سے بچ نہیں سکیں گے کیونکہ لوٹ ماراورکرپشن کادورگزرچکاہے ۔انہوں نے کہاکہ عوام کے حقوق کیلئے اپنے تمام ترصلا حیتوں کوبروئے کارلائنگے اورکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔